کہیں آپ بھی تو ایسا نہیں کررہے؟؟

کہیں آپ بھی تو ایسا نہیں کررہے؟؟

اب ایسی بھی کیا مصروفیت کہ جن کے لیے سب کچھ کیا جائے انہیں کے  بغیر جیا جائے!!

موبائل کی عادت
 

کیا آپ بھی باہر سے آ کر گھر میں موبائل سے مصروف ہوجاتے ہیں اور آپ کی بیوی آپ کی توجہات کی منتظر بستر پر کروٹیں بدلتی رہتی ہے اور آنکھوں میں اشکوں کے موتی سجائے آپ کی محبتوں کی ایک نظر چاہتی ہے؟
جب آپ کی بیوی کو آپ کی ضرورت ہوتی ہے، وہ آپ سے محبت کے دو بول سننا چاہتی ہے، دن بھر کی تھکی ہاری بیوی آپ کو اپنا دکھڑا سنا کر آپ سے ہمدردی کی سوغات چاہتی ہے اور ایسے میں آپ اپنی مصروفیات کا بہانہ بنا کر کروٹیں بدل کر موبائل میں مصروف ہوجاتے ہیں؟
تو یاد رکھیے! آپ اپنے اوپر بڑا ظلم کر رہے ہیں اور کئی حق داروں کی حق تلفیوں کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ آپ پر آپ کی بیوی کا حق ہے، آپ پر آپ کے جسم کا حق ہے، آپ پر آپ کی آنکھوں کا حق ہے اور ہر ایک حق دار کو اس کا حق دینا یہ آپ کا فرض ہے ۔
بیوی کا حق ہے کہ اس کا شوہر اس کے جذبات کی قدر کرے، اسے وقت دے، اپنی باتوں سے اسے خوش رکھے، اس کے ساتھ خوش طبعی سے پیش آئے، اس کی ضروریات کو سمجھے، حقوق زوجیت کی ادائی میں کوئی کوتاہی نہ کرے ۔
یوں ہی آپ کی آنکھوں کا حق ہے کہ اگر وہ نیند کی طلب گار ہوں تو انہیں سلا دیا جائے اور آپ کا دن بھر کا تھکا ہارا بدن آپ سے آرام کا مطالبہ کرے تو اسے آرام فراہم کیا جائے ۔
یہ کیا کہ دن بھر تو آپ تلاش معاش میں مارے مارے پھرتے رہے، اپنے جسم کو تھکاتے رہے اور گھر آکر بھی اسے تھکنے کی سزا سے دوچار کر رہے ہیں ۔
ہر ایک کو اس کا حق دیجیے اور خوشگوار زندگی جئیں ورنہ جب یہ خوشیاں آپ سے چھن جائیں گی تو سوائے رونے پچھتانے کے کچھ نہیں ہاتھ آنے والا ۔

#اختر_نور

الرضا نیٹ ورک کو  دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوائن کریں:
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ  (۲)جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کو ٹویٹر پر فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

آسام

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال ✍🏻— مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی …

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔