سات موبائل ایپس میں ملا خطرناک وائرس، لسٹ میں الارم، کیلکولیٹراور فلش لائٹ جیسے ایپ بھی شامل

[ad_1]

نئی دہلی 12/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) گوگل پلے اسٹور پر فرضی ایپس کی خبریں ہر دوسرے دن آرہی ہیں۔ اب اس پر موجود سات  اینڈرائڈ ایپس میں خطرناک وائرث پایا گیا ہے۔ وانڈیرا  نام کی سکیورٹی کمپنی کے محققین نے پلے اسٹور پر سات ایسی ایپس کو دریافت  کیا ہے جو موبائل فون کو اپنے قابو میں  رکھتی  تھیں۔ یہ ساتوں ایپ تین  الگ۔الگ ڈیولپر نے  بنائے ہیں مگر یہ ایک ہی طرح سے کام کرتے ہیں۔

جن سات  ایپس میں میل ویئر (وائرس) پایا گیا ہے اس میں پمپ ایپ ڈیولپر کی  میگنی فائنگ گلاس ایپ، سوپر برائٹ ایل ای ڈی فلیش لائٹ ہے، اسی طرح  لیزٹ میٹس نام کے ڈیولپر کی بنائی گئی  میگنی فائر گلاس ودھ فلیش لائٹ، سوپر  برائٹ فلیش لائٹ ہیں۔ جبکہ   آئی سافٹ ایل ایل سی نام کے ڈیولپر کی بنائی گئی الارم کلاک، کیلکولیٹر اور  فری میگنی فائنگ ایپ شامل ہیں۔

 اینڈرائڈ ہیڈلائن پر چھپی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل سے کنفرم کرنے پر معلوم ہوا ہے  کہ انہیں اب پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے مگر جن لوگوں نے  اسے اپنے موبائل میں  ڈاؤن لوڈ کیا ہے، وہ اب تک ان وائرس سے انجان ہیں۔ موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ اگر انہوں نے اپنے موبائل میں ان ایپس کو ڈاون لوڈ کیا ہے تو وہ فوری اسے نکال  دیں یا  ریمو کردیں۔

کیسے کام کرتے ہیں  یہ ایپس

ان ایپس کو ایک مرتبہ انسٹال کرنے پر وہ فون میں میل ویئر کو انسٹال کر دیتا ہے،  جو موبائل استعمال کرنے والوں  کو نظر نہیں آتا  میل وئیر موبائل میں انسٹال ہوتے ہی  فون کے سسٹم پر اثر انداز ہوجاتا ہے جو موبائل کیلئے  خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ ان سے بیٹری بھی جلد ختم ہوتی ہے اور یہ ایپس ڈیٹا استعمال کرکے مشتبہ کام کرنے میں لگ جاتا ہے ۔

” کی بورڈ” کو لیکر بھی ہوشیار

 اینڈرائڈ کے موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے یہ جان لینا بھی بے حد ضروری ہے کہ  حال ہی میں ایک اور خطرناک ایپ کو لیکر الرٹ جاری  کیا گیا ہے۔ پلے اسٹور پر ایک ایسی ایپ کے بارے میں معلومات ملی ہے ، جو موبائل استعمال کرنے  والے  کے اکاؤنٹ کو خالی کر سکتا ہے۔ دراصل سکیور۔ڈی ٹیم کی طرف سے کی گئی تحقیق   میں اے آئی ۔ٹائپ نام کا ایسا ایپ پایا گیا ہے جو یوزر کی اجازت کے بغیر پریمیم ڈیجیٹل سروس  خرید سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے یوزر کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ اس نے کوئی پریمیم کنٹینٹ سروس خریدی ہے اور اس کے پیسے کٹ جاتے ہیں۔

[ad_2]
Source link

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

اوپپونے نیاسیلفی ایکسپرٹ ایف 3 پلس لانچ کیا

[ad_1] اوپپونے نیاسیلفی ایکسپرٹ ایف 3 پلس لانچ کیا پٹنہ ،2 ؍اپریل(ایس او نیوز/آئی این …

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔