نیویارک،4مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکن ایئر لائنز اپنے فلیٹ میں شامل کیے جانے والے نئے طیاروں کی اکانومی کلاس کی نشتوں کے درمیانی فاصلے کو مزید دو انچ کم کررہی ہے، جس کا مقصد طیارے میں سیٹوں کی تعداد بڑھانا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکن ایئر لائنز کے لیے تیار کیے جانے والے بوئنگ 737 جیٹ طیاروں میں سیٹوں کا درمیانی فاصلہ 29 انچ کیا جا رہا ہے ، جب کہ اس وقت یہ فاصلہ 31 انچ ہے۔نشستوں کے درمیان فاصلے میں کمی مسافروں کو اپنی ٹانگیں پھیلانے کے لیے کم جگہ ملے گی۔ تاہم ایئر لائننز کا کہنا ہے کہ نئی نشستیں اس طرح ڈیزائن کی گئی ہیں کہ فاصلے میں کمی سے مسافروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔اسی طرح طیارے میں آمدورفت کے لیے نشستوں کی قطاروں کا درمیانی فاصلہ بھی 31 انچ سے گھٹا کر 30 انچ کیا جا رہا ہے۔امریکن ایئر لائنز کے ترجمان جوشوا فرید کا کہنا ہے کہ نئی نشستیں خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہیں جو جگہ بچانے کے کام آتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ اگلی نشستوں سے ان کا فاصلہ دو انچ گھٹ گیا ہے لیکن انہیں اس طریقے سے بنایا گیا ہے کہ گھٹنے اور اگلی سیٹ کے درمیان زیادہ سے زیادہ فاصلہ رکھا جا سکے۔طیارے میں مزید نشستوں کا اضافہ مسافروں کے لیے پریشانی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ مسافر وں میں پرانے طیاروں، مختلف سہولتوں کی قیمتوں میں اضافے اور عملے کے رویے کی وجہ سے پہلے ہی برہمی پائی جاتی ہے۔حال ہی میں ایک طیارے سے تشدد کے ذریعے ایک مسافر کو نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
ایک نظر اس پر بھی
جنوبی کوریا میں بھگدڑ؛ 149 افراد ہلاک، 150 زخمی؛ ہالوین تقریب کے دوران تنگ گلی میں لوگوں کی کثیر تعداد داخل ہونے سے المناک حادثہ
سیول کے اٹائیوون ڈسٹرکٹ میں سنیچر کو ہالووین تقاریب کے دوران ہلاکت خیز بھگدڑ میں تقریبا 249 افراد ہلاک جبکہ دیگر 150 زخمی ہو گئے ۔محکمہ فائر کے عہد یداروں نے یہ بات بتائی۔
2 Days Ago
ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک؛ انڈین پراگ اگروال سمیت کئی عہدے داروں کو کیا برطرف
آٹو کمپنی ٹیسلا اور امریکی اسپیس کرافٹ کمپنی اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کی 44 ارب ڈالرز کی ڈیل جمعرات کو فائنل کی اور انہوں نے سوشل میڈ یا پر ایک پوسٹ کے ذریعے ٹوئٹر …
2 Days Ago
واٹس ایپ میسجنگ پلیٹ فارم دو گھنٹوں کے لئے عالمی سطح پر بند۔
دبئی، عمان اور ہندوستان سمیت عالمی سطح پر وہاٹس ایپ کی خدمات منگل دوپہر سے کچھ گھنٹوں کے لئے بند ہوگئی جس کے نتیجے میں عوام کو اپنے پیغامات کی ترسیل میں سخت دشواری پیش آئی۔
1 Week Ago
ہندوستان پر راج کرنے والے برطانیہ پراب ہند نژاد کرے گا حکومت؛ رشی سُنک برطانیہ کے ہوں گے نئے وزیراعظم
جس برطانیہ نے برسوں ہندوستان پر راج کیا، اب اسی ہندوستان سے تعلق رکھنے والا شخص برطانیہ پر ’حکومت‘ کرے گا، کیونکہ برطانیہ کی حکمران کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر، سابق وزیر خزانہ اور ہند نژاد سفارت کار رشی سنک ملک کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں
1 Week Ago
ایران کی بدنام زمانہ ایون جیل میں آتشزدگی، 4 قیدی ہلاک 61 زخمی
ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران میں واقع بدنام زمانہ ایون جیل میں آگ لگنے کے باعث 4 قیدی جاں بحق اور 61 زخمی ہوگئے ہیں، سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک ویڈیو میں دکھایا ہے کہ اب وہاں صورت حال معمول پر ہے۔
2 Weeks Ago
پاکستان میں سیلاب متاثرین کو واپس گھر لے جانے کے دوران بس کو لگ گئی آگ ؛ 18 کی موت
سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ریلیف سینٹر سے واپس ان کے گھروں کو پہچانے کے دوران ایک مسافر بردار بس پر اگ لگ جانے سے 18 لوگ زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ حادثہ بدھ دیر رات کو شمالی پاکستان کے جامشورو کے قریب پیش آیا
2 Weeks Ago
دنیا بھر میں فیس بک، وہاٹس ایپ، انسٹاگرام ٹھپ، ٹھیک کرنے کی کوششیں جاری
دنیا بھر میں پیر کی شام سوشل میسجنگ سائٹس اور ایپ فیس بک، انسٹاگرام، وہاٹس ایپ اور میسنجر ٹھپ ہو گئے۔
1 Year Ago
اسٹریلیا میں نصب کی جانے والی نئی طاقتور دوربین سے دس لاکھ نئی کہکشائیں دریافت
آسڑیلیا میں نصب کی جانے والی ایک نئی طاقت ور دوربین نے دس لاکھ نئی کہکشاؤں کی نشاندہی کی ہے جو اس سے پہلے ماہرین فلکیات کے علم میں نہیں تھیں۔ نئی دریافت سے یہ پتا چلتا ہے کہ کائنات کی وسعت ابھی تک انسان کے علم اور سوچ سے کہیں زیادہ ہے۔
1 Year Ago
ٹوئٹر کا نیا فیچر: آپ کی ٹوئٹ آپ کی اپنی آواز میں
سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے ‘وائس ٹوئٹ’ کی سہولت متعارف کرا دی ہے جو فی الحال صرف آئی فون رکھنے والے صارفین کے لیے ہو گی۔
2 Years Ago
’بلڈ گروپ‘ سے کورونا انفیکشن کا خاص رشتہ، نئی تحقیق میں انکشاف
دنیا میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے اثرات کے درمیان اس پر مختلف نوعیت کی تحقیق کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس درمیان ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا انفیکشن کا ‘بلڈ گروپ’ سے ایک خاص رشتہ ہے، اور ایسا اس لیے کہا جا سکتا ہے کیونکہ کچھ بلڈ گروپ والے لوگوں پر اس …
2 Years Ago
ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی سروس بند کرے گا گوگل
کمپنی گوگل دنیا بھر میں ریلوے اسٹیشنوں میں مفت وائی فائی سروس بند کرنے جا رہی ہے۔گوگل نے کہا ہے کہ وہ 2020 تک اپنے سرخیوں میں چھائے پروگرام ’اسٹیشن‘ کو بند کرنے جا رہا ہے۔اس میں ہندوستان بھی شامل ہے،اگرچہ ہندوستان کے تقریبا 5600 ریلوے سٹیشنوں پر ریلوے سواریوں کو مفت وائی فائی …
2 Years Ago
چین اگلے سال روبوٹک گاڑی مریخ کی سطح پر اتارے گا
چین اگلے سال مریخ پر اپنی راکٹ گاڑی اتارنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں اس نے جمعرات کو مریخ میں بھیجی جانے والی روبوٹک گاڑی کو ناہموار سطح پر اتارنے کا مشکل تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا۔یہ تجربہ شمالی صوبے ہبائی میں کیا گیا۔چین کے ’نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن‘ کے سربراہ …
2 Years Ago
Source link