حیدرآباد: تلنگانہ پولیس اس بات کو یقینی بنانے میں کامیاب رہی ہے کہ ماؤنواز، بار بار کی کوششوں کے باوجود، 2022 کے دوران ریاست میں قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ایم مہیندر ریڈی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ڈی جی پی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاست کے اندر اور باہر شورش مخالف کارروائیوں میں غیر معمولی کامیابیاں جاری ہیں اور اس سال زبردست نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ریڈی نے کہا کہ ٹیمیں تلنگانہ کے نکسل متاثرہ اضلاع اور چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر کے سرحدی علاقوں میں تعینات کی گئیں اور ماؤنوازوں کے خلاف 83 آپریشن (76 تلنگانہ اور سات بین ریاستی آپریشن) کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں میں مختلف قسم کا اسلحہ اور گولہ بارود، بارودی سرنگیں اور بم برآمد کیے گئے۔
انہوں نے پولیس سپرنٹنڈنٹ، پولیس کمشنر اور بین ریاستی سرحدی اضلاع کے پولیس اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی۔ پولیس سربراہ نے کہا، "ہم نے اپنی کوششوں میں عام شہریوں کو بھی شامل کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ماؤنوازوں کو پناہ نہ دی جائے۔ ہم نے لوگوں کو اپنی کوششوں میں شامل کرکے ان کا اعتماد حاصل کیا ہے۔
ڈی جی پی نے کہا کہ تلنگانہ میں جاریہ سال کے دوران کل جرائم میں 4.44 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ 2022 کے دوران کل 1,42,917 مقدمات درج ہوئے، جب کہ 2021 میں 1,36,841 مقدمات درج ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم میں 57 فیصد اضافہ اس کا ذمہ دار ہے۔
ریڈی نے کہا کہ اس سال سائبر کرائم کے کل 13,895 معاملے درج کیے گئے جب کہ 2021 میں 8,839 معاملے درج ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سزا سنانے کی شرح گزشتہ سال 50 فیصد کے مقابلے اس سال 56 فیصد ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال خواتین کے خلاف جرائم کے 17,908 مقدمات درج ہوئے جبکہ 2021 میں 17,253 مقدمات درج ہوئے۔
دن کی نمایاں ویڈیو
سنسر بورڈ نے شاہ رخ کی فلم پٹھان میں تبدیلی کرنے کی ہدایت کردی
Source link