
نئی دہلی: گجرات میں جونیئر کلرک امتحان کا پیپر لیک ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پیپر لیک ہونے کے بعد یہ امتحان منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ امتحان شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ عہدیداروں نے پیپر لیک ہونے اور امتحان کی منسوخی کے بارے میں جانکاری دی۔افسران نے بتایا کہ گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے اس سلسلے میں وڈودرا سے 15 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
گجرات اے ٹی ایس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں وڈودرا سے 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ ایجنسی پچھلے کچھ دنوں سے مشتبہ افراد پر گہری نظر رکھے ہوئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اے ٹی ایس نے اس کے لیے بہت فعال انداز اپنایا، تاکہ امتحان کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے منعقد کیا جاسکے۔
گجرات اے ٹی ایس کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل جوشی نے کہا کہ ہم نے 15 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ وہ ایک منظم گینگ کا حصہ ہیں، جو مختلف ریاستوں میں سرگرم ہے۔
دوسری جانب بورڈ نے امیدواروں کو ہونے والی زحمت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جلد از جلد امتحان دوبارہ کرایا جائے گا جس کے لیے بورڈ نیا اشتہار جاری کرے گا۔واقعے پر وہاں پہنچنے والے امیدواروں نے برہمی کا اظہار کیا۔ .
پولیس کے مطابق نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے ارکان نے جو کانگریس کی طلبہ ونگ ہے، سڑکیں بلاک کرکے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ پولیس کے مطابق ان میں سے کئی کو ریاست کے مختلف حصوں سے حراست میں لے لیا گیا۔کچھ ناراض امیدواروں نے پیپر لیک کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔انتظام برقرار رکھنے کے لیے امتحانی مراکز اور بس اسٹینڈز پر پولیس تعینات کی گئی۔
دن کی نمایاں ویڈیو
آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ٹرک میں آگ، لاکھوں مالیت کی ادویات جل کر خاکستر
Source link