
یہ بھی پڑھیں
کانگریس پر طنز کرتے ہوئے گورو بھاٹیہ نے کہا کہ اب ہندوستان کی تفتیشی ایجنسی پنجرے میں بند طوطا نہیں ہے۔ وہ مسلسل اپنا کام آزادانہ طور پر کر رہے ہیں۔ ہندوستان میں کام کرنے والی کسی بھی میڈیا تنظیم کو ہندوستان کے قانون کو ماننا ہوگا۔ محکمہ انکم ٹیکس کو اپنا کام کرنے دیا جائے، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔ اس کے بعد ابھی تحقیقات جاری ہے، اس درمیان کانگریس الزامات لگا رہی ہے۔ کانگریس کو سروے کے مکمل ہونے کا انتظار کرنا چاہئے تھا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ انکم ٹیکس کی ٹیمیں دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پہنچ چکی ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم کا ‘سروے آپریشن’ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ٹیم صبح 11.20 بجے دہلی کے کستوربا گاندھی مارگ آفس پہنچی ہے۔ تمام ملازمین کے فون اور لیپ ٹاپ ضبط کر لیے گئے ہیں۔ بی بی سی کی جانب سے اپنے عملے کو ایک سرکاری پیغام بھیجا گیا ہے۔ اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ جو ملازمین گھر پر ہیں وہ وہیں رہیں اور دفتر نہ آئیں۔ دفتر میں موجود عملہ پریشان نہ ہو۔
Source link