
نئی دہلی: سپریم کورٹ کے حکم کے بعد دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ دہلی میں میئر کا انتخاب 22 فروری کو ہوگا۔ بتا دیں کہ اس سے قبل جمعہ کو سپریم کورٹ سے عام آدمی پارٹی (آپ) کو بڑی راحت ملی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ گورنر کی طرف سے نامزد کردہ 10 کونسلر میئر کے انتخاب میں ووٹ نہیں دیں گے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہم ایم سی ڈی اور ایل جی کی اس دلیل کو قبول نہیں کر رہے ہیں کہ نامزد کونسلر پہلی میٹنگ میں ووٹ دے سکتے ہیں۔ میئر کے انتخاب کے لیے پہلی میٹنگ کا 24 گھنٹے میں نوٹس جاری کیا جائے۔ نوٹس میں میئر اور دیگر انتخابات کی تاریخ درج کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں
بتا دیں کہ ایم سی ڈی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم ایم سی ڈی ہاؤس میں کئی بار ہنگامہ آرائی کی وجہ سے میئر کا انتخاب نہیں ہوسکا۔ جس کے بعد عام آدمی پارٹی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں-
Source link