امرتسر: شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل نے اتوار کو کہا کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دینا ’’جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا اسپیکر نے اس معاملے میں "جلد بازی سے کام لیا”۔ بادل نے کہا کہ اگرچہ ایس اے ڈی کانگریس پارٹی کے ساتھ ساتھ راہل گاندھی کی پالیسیوں کی بھی مخالفت کرتی رہی ہے، لیکن وہ محسوس کرتے ہیں کہ انہیں (راہول) کو اپنی نااہلی کے خلاف اپیل کرنے کے لیے مناسب وقت دیا جانا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں
بادل نے دعوی کیا کہ لوک سبھا کے اسپیکر نے راہل گاندھی کو نااہل قرار دینے میں "جلد بازی” دکھائی اور "یہ جمہوریت کے لئے اچھا نہیں ہے”۔ انہوں نے کہا کہ ’’نظام کو اپنا کام کرنے دیا جائے اور اس میں خلل ڈالنا آمرانہ رویہ کی نشاندہی کرتا ہے۔‘‘
راہول گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیے جانے پر بی جے پی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے، کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے اتوار کو ملک بھر میں احتجاج کیا۔
Source link