سری نگر: سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ کا پردہ چاک کرتے ہوئے پولیس نے دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے قبضے سے 70 کروڑ روپے مالیت کی 11 کلو ہیروئن اور 11.82 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔ دونوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ یہ کھیپ پاکستان سے بھیجی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کشمیر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ADGP) وجے کمار نے ٹویٹ کیا، ‘دو سرحد پار اسمگلروں سجاد بدانہ اور ظہیر تنچ کو سری نگر پولیس نے کرناہ کپواڑہ سے گرفتار کیا ہے۔ سمگلروں سے 11.089 کلو گرام ہیروئن (جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 70 کروڑ روپے ہے) اور 11,82,500 روپے نقدی برآمد کی گئی ہے۔ افسر نے بتایا کہ اسمگلروں کے خلاف راجباغ پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اے ڈی جی پی نے بتایا کہ منشیات پاکستان سے آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
Source link