جماعت رضائےمصطفے ،سیتامڑھی کی فلاحی سرگرمیاں
محمدفیضان رضارضوی علیمی
نائب صدرجماعترضائے مصطفے شاخ سیتامڑھی
قرآن مقدس نے کنتم خیرامۃ اخرجت للناس تامرون بالمعروف وتنھون عن المنکر فرماکر امت مسلمہ کی ذمہ داریاں،ان کی حیات کے مقاصد اور زندگی کا نصب العین متعین فرمادیا ہےاور ساتھ ہی لم تقولون مالاتفعلون کی کسوٹی بھی ان کے سامنے رکھ دی ہے تاکہ وہ امر ونہی کی ذمہ داریوں کو نبھانے کی اہلیت بھی اپنے پیداکرلیں ۔کیوں کہ جب تک انسان خودحسن عمل کا خوگر نہ ہو اس کی آواز میں تاثیر پیدا نہیں ہوسکتی ۔اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قدس سرہ نے اپنے عہد میں اپنے زمانے کے اعتقادی ،ملی سیاسی سماجی ہرطرح کے مسائل پہ مجددانہ نگاہ رکھی اسے حقیقی رنگ میں باقی رکھنے کی مجاہدانہ جدوجہد کی اور آئندہ نسلوں میں اسلام کی حقیقی روح کو منتقل کرنے کے لئے متعدد تنظیمیں اور تنظیموں کو سرگرم رکھنے کے لئے جید علما کی ایک جماعت تیار کردی۔ اس وقت سے لے کر آج تک امام احمدرضاقدس سرہ کا مشن علمائے اہل سنت کی مومنانہ سرگرمیوں کے سبب زندہ وتابندہ ہے اور ان شاء اللہ ہمیشہ زندہ رہے گا ۔
اعلیٰ حضرت کی قائم کردہ تنظیموں میں جماعت رضائے مصطفے بھی ایک متحرک تنظیم ہے جو عہد رضاسے آج تک مختلف خطوں میں سرگرم عمل ہے قائد اہل سنت جانشین حضور تاج الشریعہ علامہ شاہ عسجد رضاخاں مد ظلہ العالی نے اس میں نئی روح ڈال دی ہے جس کے سبب جہاں جہاں اس کی شاخیں قائم نہیں تھیں وہاں بھی اس کی شاخیں قائم ہوگئیں اور جماعت کاکام وسیع سے وسیع تر ہوگیا ۔
جماعت رضامصطفےٰ سیتامڑھی نےبھی اپنے قیام ۲۰۱۷ءسے اب تک ماہررضویات محقق عصرحضرت علامہ مفتی ڈاکٹرامجدرضاامجد صاحب قبلہ، قاضی شریعت مرکزی دارالقضا ادارہ شرعیہ پٹنہ کی سرپرستی ،ناشرمسلک اعلیحضرت مولانا صلاح الدین قادری صاحب خطیب وامام رضاباغ گنگٹی کی صدارت میںراقم(محمدفیضانرضاعلیمی)، محب محترم مولاناحاتم رضارضوی اورمولانااجمل حسین صدیقی رضوی کی انتھک محنت اور ناقابل فراموش جدوجہد کے ذریعہ نمایاں کام کیاہے۔یہ خدمت ہمارے لئے سعادت اور آخرت کی پونجی ہے ان شاءاللہ ہم عہد کرچکے ہیں جماعت کے بینر تلےعلمی مذہبی ملی سماجی اور مسلکی ہرطرح کی خدمت کے لئے کمر ہمت بلند رکھیں گے ۔ذیل میں صرف اس نیت سے جماعت رضائے مصطفےٰ کی خدمات کی چند جھلکیاں پیش کی جارہی ہیں کہ جو علما بالخصوص نوجون عالم دین دین وسنیت کاکچھ کام کرنا چاہتے ہیں تو وہ جماعت رضائے مصطفےٰ سے جڑیں ،ہمارا دست وبازو بنیں اور اعلیٰ حضرت سے اپنی واقعی وابستگی کا ثبوت دیں
جماعت رضائے مصفےٰ کی چند نمایاں خدمات
(۱) ۲۰۱۸ء میں ضلعی سطح پر راج باغ پوپری میں ایک مٹینگ ہوئی، جس میں سماج میں پھیلتی ہوئی بےراہ روی اور دینی معلومات کی کمی پر خاص طورسے تبالۂ خیال ہوا۔اس کے ازالہ کے لئےائمہ حضرات سے رابطہ کرکے مساجدمیں درس کا سلسلہ شروع کرایا۔
(۲) ۲۰۱۸ء کےعرس شیربہار علیہ الرحمہ کے موقع پر حضور قائد ملت شہزادۂ تاج الشریعہ دامہ ظلہ العالی کے دست مبارک سے ایک کتابچہ بنام ’’مختصرتعارف! حضورشیربہار ‘‘ شائع گیا
(۳)۲۰۱۹ءمیں عید الفطرکے بعد طلبہ اسلامی میں دینی بیداری لانے کےلیے ضلعی سطح پر ’’سمرکوئز‘‘ کا اہتمام کیاگیا جس میں ۳۰۰سے زائد نونہالوں نے حصہ لیا۔
(۴) ۲۰۱۹ء میں مرکزی مدینہ جامع مسجد ریلوے اسٹشن جنک پورروڈ پوپری سیتامڑھی میں حج تربیتی کیمپ کا اہتمام گیا جوالحمد للہ بہت کامیاب رہا لوگوں کا تبصرہ ہوا کہ اب تک کاسیتامڑھی ضلع کے سنی مسلمانوں کااپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد کام ہے۔
(۵) ۲۰۱۹ اس لاک ڈاؤن کے موقع سےسیتامڑھی کےکم وبیش ۲۰ /گاؤں کے ۲۰۰سے زائدضرورت مندوں میں راحت کٹ پہچانےکا کام کیاگیا۔ مثلاً گنگٹی،پوپری،بچھارپور،بیدول،مدھوبنی چوک،جھجھیہٹ،باسوپٹی ،محمدپور،پرسا،پریہار، رام پور اور ان کے علاوہ اور بہت سے گاؤں ہیں جن کانام ذہن میں نہیں ہے ۔ اس راحت کٹ میں دال،چاول،آٹا،آلو،پیاز،سویابین،تیل،نمک اور ایک سونقدرقم پورے ۵۰۰ روپیے راحت پیکج رکھا گیا تھا۔عوام کے علاوہ تقریباتیس ائمہ کرام کو بھی راحت کٹ دیاگیا یہ ایک راحت پیکج۱۵۰۰ روپیےکا تھا۔ اس راحت پیکج میں مذکورہ اشیاکے علاوہ چنا اور ۳۰۰ روپے کا اضافہ کردیاگیاتھا ۔
مکرمی! ان حالات میں جب کہ ہرکوئی پریشان حال ہے ایسے میں اتنی خطیررقم اس چھوٹی سے جماعت کے لیے بہت بڑی بات ہے۔ میری معلومات کے حساب سے جماعت رضائے مصطفے شاخ سیتامڑھی ضلع سیتامڑھی کی پہلی تنظیم ہے جو ضلعی سطح پر ضرورت مندوں میں ان کی ضرورت کی اشیاتقسیم کیں۔
اللہ کریم کی بارگاہ میں دعاہے کہ مولی تعالیٰ اس جماعت کے معاونین واراکین کو خوب خوب دولت وثروت اور علم وعمل سے سرفراز کرے- آمین ثم آمین یارب العالمین بجاہ سیدالمرسلین علیہ التحیہ والثناء