مبلغ اسلام علامہ عبد العلیم صدیقی میرٹھی کے ستاسی سالہ بھتیجے کا ساوتھ افریقہ میں انتقال پر ملال!

مبلغ اسلام علامہ عبد العلیم صدیقی میرٹھی کے ستاسی سالہ بھتیجے کا ساوتھ افریقہ میں انتقال پر ملال!

منگل کی رات یعنی11/اگست 2020 کو جب استاذ گرامی قدر حضرت مولانا مفتی معراج القادری صاحب مصباحی (استاذ الجامعۃالاشرفیہ ،مبارک پور ،اعظم گڑھ) نوراللہ مرقدہٗ کے سانحہ ارتحال کی تعزیتی رپورٹ لکھ رہا تھا، تبھی مبلغ اسلام علامہ عبد العلیم صدیقی میرٹھی علیہ الرحمہ کے پیر و مرشد، مربی اور برادر اکبر حضرت مولانا احمد مختار صدیقی علیہ الرحمہ کے پوتے جناب وقار صدیقی صاحب کانپور، بھارت، نے یہ افسوسناک اطلاع دی کہ پیر کے دن 10/اگست 2020 کو حضرت مولانا احمد مختار صدیقی، حضرت مولانا نذیر احمد خجندی صدیقی اور مبلغ اسلام حضرت علامہ عبد العلیم صدیقی میرٹھی کے بھتیجے اور مولانا شاہ احمد نورانی و ڈاکٹر فریدہ احمد صدیقی کے چچا زاد بھائی یعنی حضرت مولانا محمد بشیر صدیقی، علیھم الرحمہ، ڈربن، ساوتھ افریقہ، کے سب سے چھوٹے صاحب زادے جناب محمد یونس روحانی صدیقی (1933-2020ء) کا کورونا وائرس کی وجہ سے ڈربن، ساوتھ افریقہ میں انتقال پر ملال ہو گیا.
مبلغ اسلام کی بھتیجی محترمہ منیرہ قاضی صدیقی صاحبہ کی اطلاع کے مطابق ڈربن کے Stella Wood Cemetary میں تدفین ہوئی.انا للہ وانا الیہ راجعون،اللہ انہیں غریق رحمت فرمائے.موصوف کی عمر87 سال تھی مگر الحمدللہ پھر بھی صحت بہت اچھی تھی، آپ پیشے سے کنسلٹنگ اکاؤنٹ آفیسر کے عہدے سے سبکدوش ہو کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ ڈربن، ساوتھ افریقہ میں خوش حال زندگی جی رہے تھے.

آپ کا بچپن، گنج مراد آباد، ضلع اناؤ، اتر پردیش، ہندوستان میں گزرا تھا، تحریک آزادی 1947، تقسیم ہند اور اپنے خانوادے کی اکثر باتیں آپ کو آج بھی اچھی طرح یاد تھیں، بقول محترم وقار صدیقی صاحب، آپ اکثر بھارت آیا کرتے تھے. آپ کو اپنے آبائی وطن سے بہت زیادہ انسیت اور محبت تھی.

واضح رہے کہ 2019 میں ساوتھ افریقہ کے تاریخی سفر کے دوران ڈربن میں مرحوم کی ہمشیرہ محترمہ منیرہ قاضی صدیقی صاحبہ ( جو منیرہ آپا کے نام سے مشہور ہیں، آپ بہت اچھی نعت گو شاعرہ ہیں اور اپنے خاندان کی تاریخ اور حالات پر گہری نظر رکھتی ہیں) کے دولت کدے پر موصوف سے بہت ہی یادگار اور معلوماتی ملاقات کا شرف ملا تھا. انٹرویو کے دوران آپ نے بہت ہی اہم اور نادر معلومات فراہم کی تھی. کافی عمر دراز ہونے کےسبب، تاریخی اعتبار سے آپ صدیقی، علیمی، انصاری و نورانی خانوادے اور سلسلے کے حالات اور خدمات کے چشم دید گواہ اور بہت ہی قیمتی سرمایہ تھے.

بقول منیرہ آنٹی مبلغ اسلام علامہ عبد العلیم صدیقی میرٹھی علیہ الرحمہ جب بھی ساوتھ افریقہ جاتے اسی گھر میں قیام کیا کرتے تھے. آج بھی بہت ساری باقیات اور یادگاریں گھر کے ایک خاص کمرے میں بہت ہی خوبصورت انداز میں حفاظت کے ساتھ رکھی گئیں ہیں. منیرہ آنٹی کے بڑے صاحبزادے برادر گرامی وقار جناب قاضی سعد صدیقی صاحب نے وہ تمام نوادرات مجھے بھی دیکھا کر اور تصویر لینے کی اجازت دے کر کرم فرمائی کی تھی.

الحمدللہ کل بروز منگل 11/ اگست 2020 شام کے وقت راقم کی منیرہ آنٹی کے چھوٹے صاحب زادے اور ساوتھ افریقہ کے مشہور نعت خواں برادر گرامی جناب راشد قاضی صدیقی صاحب کے توسط سے منیرہ آنٹی سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور اہل خانہ و پسماندگان کے لئے اظہار تعزیت اور مرحوم کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کی.

رب کریم سے دعا ہے کہ جناب یونس روحانی صدیقی صاحب مرحوم نورا للہ مرقدہٗ کی مغفرت فرماکر کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے ،درجات بلند کرے اور پسماندگان و لواحقین اور صدیقی علیمی، انصاری و نورانی خانوادے، سلسلے اور مشن کے پوری دنیا میں پھیلے ہوئے تمام افراد، دعاۃ و مبلغین اور جملہ متوسلین و متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین.

شریک غم و سوگوار :

محمد اشرف الکوثر مصباحی
ریسرچ اسکالر
ڈپارٹمنٹ آف اسلامک اسٹڈیز،
جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی، انڈیا
موبائل 9990155747 – 91+
+91 – 9990255747
E-mail: ashrafulkausar@gmail.com


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !
اگر آپ اردو زبان سے پیار کرتے ہیں، اس کی بقا اور ترویج واشاعت میں ہمارا کسی طرح سے تعاون کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس چھوٹی سی کوشش کو عام کریں، کیونکہ ہم بے حد محدود وسائل کے بیچ یہ کام کرپارہے ہیں۔ جہاں آپ کئی سارے بے کار فضول کے ایپ اپنے موبائل میں برسوں انسٹال کرکے رکھتے ہیں وہیں اپنے احباب ومتعلقین سے اس مفید ایپ کو زیادہ سے زیادہ ڈاؤنلوڈ/ انسٹال کروائیں اور ساتھ ہی پلے اسٹور کے کمینٹ باکس میں جاکر اپنی رائے دیں اور فائیو اسٹار ریٹنگ بھی کریں۔ تاکہ ہماری حوصلہ افزائی ہو اور ہم اس سمت میں اور بہتر سے بہتر کرسکیں۔عرض گزار:احمدرضا صابری (ایڈمن)

الرضا نیٹورک موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے  یہاں کلک کریں

الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں

الرضا کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں


مزید پڑھیں:

  • Posts not found

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

گنبد اعلیٰ حضرت

حضور مفسر اعظم ہند بحیثیت مہتمم: فیضان رضا علیمی

یوں تو حضور جیلانی میاں علیہ الرحمہ کو اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری نے بسم اللہ خوانی کے وقت ہی جملہ سلاسل کی اجازت و خلافت مرحمت فرما دی تھی اور آپ کے والد ماجد نے بھی ۱۹ سال کی عمر شریف میں ہی اپنی خلافت اور بزرگوں کی عنایتوں کو آپ کے حوالہ کر دیا تھا لیکن باضابطہ تحریر ی خلافت و اجازت ، نیابت و جانشینی اور اپنی ساری نعمتیں علامہ حامد رضا خان قادری نے اپنی وفات سے ڈھائی ماہ قبلہ ۲۵۔

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔