انجمن ضیائے رضا رائے پور چھتیس گڑھ کے زیر اہتمام عرس مفتی اعظم ہند ہوا منعقد

انجمن ضیائے رضا رائے پور چھتیس گڑھ کے زیر اہتمام عرس مفتی اعظم ہند ہوا منعقد

مؤرخہ 14 محرم الحرام 1437ھ بروز بدھ الحاج ثاقب رضوی کے دولت کدہ میں بعد نماز مغرب تاجدار اہل سنت آقائے نعمت شہزادہءِ اعلی حضرت حضرت علامہ الشاہ محی الدین آل الرحمن محمد مصطفے رضا خان المعروف حضور مفتی اعظم ہند نور اللہ مرقدہ کی یاد میں ایک پرنور محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی سرپرستی شہزادہءِ امین شریعت حضرت علامہ سلمان رضا خاں صاحب مدظلہ العالی سجادہ نشین خانقاہ امین شریعت بریلی شریف و صدارت حضرت مولانا اشرف رضا قادری چیف ایڈیٹر سہ ماہی امین شریعت و قیادت حضرت مولانا سید ہاشم صاحب خطیب و امام مدینہ مسجد رائے پور اور نظامت حضرت قاری انور رضا صاحب نے کی۔ محفل کا آغاز حضرت حافظ و قاری عبد اللہ رضوی صاحب نائب امام جامع مسجد رائے پور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعدہ شہر کے معزز نعت خواں حضرات نے نعت و منقبت کی سوغات پیش کی، پھر اس کے بعد خطیب نوجواں خادم خاص حضور امین شریعت خلیفہءِ امین شریعت و تاج الشریعہ ادیب شہیر حضرت مولانا محمد اشرف رضا قادری نے مختصر مگر جامع طور پر حضور مفتی اعظم ہند کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی نیز حضور مفتی اعظم ہند کی زندگی پر پُر مغز گفتگو سے عوام کو بے داری بخشی۔ حضرت مولانا سید ہاشم صاحب خطیب و امام مدینہ مسجد تیلی باندھا رائے پور نے حضور مفتیءِ اعظم ہند کی تقوی شعار زندگی پر گفتگو کی۔ محفل کا اختتام حکیم شریعت پیر طریقت نبیرہءِ اعلی حضرت شہزادہءِ امین شریعت حضرت علامہ الشاہ مفتی محمد سلمان رضا خاں دام ظلہ سجادہ نشین خانقاہِ امین شریعت کی آن لائن دعا کے ذریعہ سے ہوا۔
محفل میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، بعدہ اہل محفل خانوادہءِ رضا بالخصوص حضور مفتی اعظم ہند کی روحانی فیوض و برکات سے مشرف ہوکر اور لنگر کھاکر رخصت ہوئے۔

رپورٹ:
اراکین انجمن ضیائے رضا
رائے پور چھتیس گڑھ


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں


مزید پڑھیں:
  • Posts not found

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

مسلم بورڈ نیپال

ان شاءاللہ العزیز "مسلم بورڈ نیپال”ملت کے  درد کا مداوا ہوگا!!

آج ہم علمائے ملت اسلامیہ فقط آپسی حرص وطمع، متکبرانہ چال و ڈھال، غیر مناسب حرکات وسکنات، عوام اہل سنت کی جانب معمولی رجحانات کے حامل ہیں۔آج ہم اپنی کج روی کے سبب کم نصیبی و محرومی پر جس قدر ماتم کریں، کم ہے۔

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔