پروردۂ حضور مفتی اعظم ہند حضرت قاری محمد نور عالم قادری نوری علیہما الرحمۃ کا پہلا سالانہ عرس اختتام پذیر

حضور رئیس القراءکا پہلا سالانہ عرس عقیدت اور احترام کے ساتھ سادگی سے منایا گیا

روضہ حضرت قاری نور عالم قادری
روضہ حضرت قاری نور عالم قادری

بتاریخ 14/محرم الحرام 1442ھ مطابق 3/ ستمبر 2020ء بروز جمعرات بعد نمازِ فجر ترجمان اہل سنت عالم دین حضرت قاری محمد نور عالم قادری نوری رحمتہ اللہ علیہ کا پہلا سالانہ عرس مبارک نہایت انتہائ شایان شان طریقے سے کاشانۂ قادریہ نوریہ مادھوپور سلطانپور ضلع سیتامڑھی بہار میں منایا گیا۔

جملہ مخلصین معتقدین اور مقامی حضرات نےقران پاک کی تلاوت کاخصوصی اہتمام کیا بعدہ 10:30 بجے دن میں پوری تیاری کےساتھ اجتماعی طور پر شان و شوکت کے ساتھ پروگرام منعقد کیا گیاجس میں سینکڑوں علماء،خطباءاور شعراءکے علاوہ بیشمار مخلصین و متعلقین ومحبین کی موجودگی میں نقیب اہلسنت نواسۂ حضور رئیس القراء محمد ارشدرضا صاحب نے نظامت کی ذمّہ داری سنبھالتے ہوئے سب سے پہلے خوبصورت آواز وانداز میں تلاوت قرآن کریم سے محفل کا آغاز فرمایا پھر یکے بعد دیگرے علماء و شعراء نے نعت و منقبت کی صورت میں اپنا خراج عقیدت پیش کیا۔

خطباء کرام نے حضور رئیس القراء علیہ الرحمہ کی حیات وخدمات اور آپ کی تعلیمات پر بھر پور روشنی ڈالتے ہوئے آپ کی شان کو اجاگر کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو آپ کے نقشے قدم پر چلنے کی تلقین کی نیز حاضرین محفل سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے ولیوں کی زندگیاں ذکر فکر تبلیغ دین اور اصلاحات امت میں گزریں۔ اور فرمایا کہ کثرت بارش کی وجہ سے حضرت کی قبر مبارک سے مٹی ہٹ گئی اسے درست کرنے کے دوران قبر کھل گئ تو کیا دیکھا گیا کہ مفتئ اعظم ہند علیہ الرحمہ کے پروردہ، رئیس القراء حضرت شاہ نور عالم قادری نوری علیہ الرحمہ جس حال میں دفن کیے گئے ہیں ویسے ہی آرام فرما ہیں شگفتہ نورانی چہرا اور بالکل تروتازہ،، لگ ایسا رہا ہے ابھی دفن کیا گیا ہے۔

سبحان اللہ ماشاء اللہ اللہ والوں اور حفاظ کرام نیک لوگوں کی یہی شان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے جسم کو سلامت رکھتا ہے تدفین کو پورے 31،دن ہوگئے تھے مگر اللہ تبارک و تعالیٰ کا فضل دیکھئیے کہ ویسے وہ سلامت ہیں اور درمیان کفن مسکرا رہے ہیں۔

حضرت کی پوری زندگی دین و سنیت کی خدمت اور تقویٰ و طہارت سے عبارت ہے آپ حضور مفتئ اعظم ہند سرکار مصطفیٰ رضا خان قادری بریلوی علیہ الرحمہ اور بہت سے بزرگوں کی صحبت پائی اور اپنی زندگی کو نورانی بنایا۔ قرآن کی تلاوت اوڑھنا، بچھونا تھا ہر وقت تسبیح و تہلیل خصوصیت کے ساتھ تلاوتِ قرآن مجید فرماتے رہتے۔۔خطاب کےبعدصلاۃ وسلامایصال ثواب اور رقت انگیز دعاؤں پر محفل کا اختتام ہوا.

اس موقع پر ملک میں امن وامان قائم رہے اور کرونا جیسی مہلک بیماری سے ہمارے ملک ہندوستان اور عالم اسلام کو محفوظ فرما اس کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔بعدِدعا چادر پوشی وگل پوشی کی گئی اورحاضرین میں شیرینی تقسیم کی گئی،پھر لنگر رئیس القراء کے کھلانے کا آغاز ہوا۔۔


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں


مزید پڑھیں:
  • Posts not found

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

گنبد اعلیٰ حضرت

حضور مفسر اعظم ہند بحیثیت مہتمم: فیضان رضا علیمی

یوں تو حضور جیلانی میاں علیہ الرحمہ کو اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری نے بسم اللہ خوانی کے وقت ہی جملہ سلاسل کی اجازت و خلافت مرحمت فرما دی تھی اور آپ کے والد ماجد نے بھی ۱۹ سال کی عمر شریف میں ہی اپنی خلافت اور بزرگوں کی عنایتوں کو آپ کے حوالہ کر دیا تھا لیکن باضابطہ تحریر ی خلافت و اجازت ، نیابت و جانشینی اور اپنی ساری نعمتیں علامہ حامد رضا خان قادری نے اپنی وفات سے ڈھائی ماہ قبلہ ۲۵۔

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔