بدلتے سیاسی ماحول میں مسلمان کیا کریں؟
حیدرآباد بلدیہ انتخاب میں بی جے پی نے لمبی چھلانگ لگائی ۔پچھلے انتخاب میں چار سیٹ جیتنے والی پارٹی اس بار 48 تک پہنچ گئی۔اس الیکشن کے بعد باشعور طبقے کو کچھ چیزوں کے بارے میں اپنی غلط فہمی دور کرلینا چاہیے اور کچھ چیزوں کو فراخ دلی کے ساتھ قبول کرلینا چاہیے۔ابھی تک ایک بڑا طبقہ اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ بی جے پی ہر الیکشن ای وی ایم کی بدولت جیت جاتی ہے۔