خدارا مسلمان ہوش کے ناخن لیں! کسی بھی مرض میں مرنے سے گھر ناپاک نہیں ہوتا نہ ہی قبرستان
اللہ تبارک وتعالیٰ سارے جہان کا معبود ،مالک و مختارہے۔ اللہ تعالیٰ واجبُ الوجوداور عالم کو ایجاد کرنے اور تدبیر فر مانے والا ہے، اسے نیند نہیں آتی ہے اور نہ اونگھ کیونکہ یہ چیزیں عیب ہیں اور اللہ تعالیٰ نقص وعیب سے پاک ہے۔ آسمان وزمین میں موجود ہر چیز کا مالک ہے اور ساری کائنات میں اسی کا حکم چلتا ہے وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ موجود رہے گا:کُلُّ مَنْ عَلَیْھَا فَانٍ۔۔۔۔۔ الخ۔ تر جمہ: ہر کوئی جو زمین پر ہے فنا ہو جانے والا ہے