یومِ عاشورہ کے فضائل وبرکات !
ماہ محرم الحرام دیگر مہینوں کی نسبت نہایت فضیلت اور عظمت والا ہے ۔ اس مہینے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھنے کی تلقین فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ رمضان المبارک کے بعد اگر کوئی روزہ سب سے افضل ہے تو وہ اس مہینے کا روزہ ہے ۔