ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا
اسلام صرف چند عبادتوں(نماز،روزہ،زکوٰۃ،حج وغیرہ کی ادائگی )کے مجموعے کانام نہیں ہے۔بلکہ یہ زندگی گزارنے کا مکمل سانچہ ہمارے سامنے پیش کرتا ہے۔جس کے مطابق زندگی گزار کر ہی ہم کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔اسلام سراسرخیر خواہی کا مذہب ہے۔قرآن مقدس میں جگہ جگہ پر حقوق العباد کی فضیلت و اہمیت کو بیا ن کیا گیا ہے۔