مولانا ابوالحقانی میدان خطابت کے بے تاج بادشاہ تھے : مولانا آل مصطفی مرکزی مظفرپوری
اصلاح و تذکیر آپ کی تقریر کا خاص عنوان ہوتا اورجو بات کہتے دل سے نکلتی اور دل پر اثر کرتی ۔آپ کے وصال سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا جس کا پر ہونا مشکل ہے ۔حضرت مولانا جلال الدین رضوی بانی جامعہ حضرت مریم درگ نے کہا کہ آپ کی ذات دنیائے سنیت میں نہایت ممتاز اور معتبر تھی ۔اسلام و سنیت کے فروغ اور مسلک رضا کی نشر واشاعت میں آپ کا کارنامہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے نہایت وسیع النظر عالم دین اور آفاقی ہونے کے باوجود ہر ایک سے بڑے پیار اور شفقت سے پیش آتے۔مولانا سلیم الزماں نوری کمہراری نے کہا کہ آپ کی پوری زندگی دعوت دین حق میں گزری ۔