اعلی حضرت فاضل بریلوی:علوم وفنون کے بحر بیکراں
حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ والرضوان کی ذات وہ فرد فرید ہے جنھوں نے اپنی پوری زندگی امت مسلمہ کو باغیان اسلام کی ریشہ دوانی اور ان کے دام تزویر سے بچانے کے لیے اپنی علمی و فکری و فقہی و قلمی توانائی صرف فرمائی ، وہ اعلی حضرت جنہوں نے اپنے نوک قلم سے اس دور میں جنم لینے والے فتن و مفاسد کا قلع قمع فرمایا، اور ناموس رسالت پر شب خون مارنے والے شرپسند عناصر کی کلک رضا سے ایسی ضرب کاری لگائی