ہم کیا مطالعہ کریں…!!! (قسط نمبر ۲)

تصوف کی بنیاد مرشد ازل، حضور سید عالم ﷺ کے حکم سے، اصحاب صفہ نے مسجد نبوی میں رکھی، فن کی پہلی کتاب محدث عبد اللہ ابن مبارک نے ”کتاب الزہد“ نام سے تالیف فرمائی، اس فن کی اولین جامع تصنیف، امام ابو نصر سرّاج کی ”کتاب اللمع“ ہے۔ پروفیسر مسعود احمد مجددی علیہ الرحمہ نے تصوف کو ”روح اسلام“ قرار دیا ہے۔ انسان کی اخلاقی تربیت کا نام تصوف ہے ، سید الطائفہ حضر جنید بغدادی علیہ الرحمہ کے الفاظ میں ”دل کو کدورتوں اور دنیاوی خیالات سے پاک کرنا تصوف ہے “۔

ہم کیا مطالعہ کریں…!!! (قسط نمبر ا)

کتابوں کی طاقت مسلّم ہے، کارل مارکس کی ایک کتاب نے ایشیا اور یورب کا نظام معیشت بدل دیا، ایک کتاب تھی، جس نے ”انقلاب روس“ کی راہ ہموار کر دی، ہیری پوٹر جیسی کتابوں نے بچوں کے فکر و شعور کا رجحان کا رجحان ہی بدل دیا، ”In Search of Lost Time“ ایک ناول ہے، اس کتاب نے بیسویں صدی میں ادیبوں کا رخ اور تیور بدل دیے؛ لیکن یاد رہے