اعلیٰ حضرت تو اعلیٰ حضرت ہی ہیں!!

اللہ رب العزت اپنے مخصوص بندوں کی پیشانی میں بچپن ہی سے معرفت کا نور ہویدا فرمادیتا ہے جیسا کہ حضرت علامہ بدرالدین قادری علیہ الرحمہ نے اپنی کتاب "سوانح اعلیٰ حضرت” میں یہ واقعہ درج فرمایا ہے کہ : آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بسم اللہ خوانی کی رسم کے موقع پر ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا. آپ کے استاد محترم مرزا غلام قادر بیگ بریلوی نے حسب دستور بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے بعد الف ب ت ث ج وغیرہ حروف تہجی پڑھانا شروع کیا.