شانِ رسالت میں گستاخی: کوئی بھی کہیں سے بھی کرے، عالم اسلام کےنزدیک ناقابل معافی جرم ہے!! جواز کی کوئی بھی دلیل قابل قبول نہیں!!
ایک مسلمان کا سب سے قیمتی سرمایہ یہ ہے کہ وہ اپنے رسول کے طریقہ کے مطابق زندگی گزارے اور ان کے ناموس،وعزت کے لئے اپنی جان کی بازی لگا دے-اللہ رب العزت کے لیے تمام حمدو ثنا جو سب خوبیوں کا مالک ہے اور سارے جہان کا رب وپالنے والاہے رب العالمین نے ہر زمانے میں بنی نوع انسان کی ہدایت کے لیے پیغمبران عظام کو مبعوث فرمایا اپنے پیارے محبوب ﷺ کو رئوف و رحیم بنا کر بھیجا اور آپ کی شان ورفعت کا اعلان خود اپنے کلام قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ۔