مزدوروں کی دردناک موت ،بے حسی کا ایک اور فسانہ : احمدرضا صابری

ایڈیٹر-کی-میز-س

این ڈی ٹی وی انڈیا پر مسلسل کئی روز سے دکھایا جارہا تھا کہ ملک بھر میں لاکھوںکی تعدادمیں نقل مکانی کرنے والےمزدور جو پیدل چل کر ہزاروں کیلو میٹر کا سفر طے کررہےپولیس کی مارکی وجہ سے اب اپنا راستہ بدلنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور اب وہ مختلف متبادل راستوں کا انتخاب کرنے لگے ہیں جن میں ریل کی پٹری، جنگلات اور اونچی اونچی پگڈنڈیاں ہیں۔