عصمت دری کے نہ تھمنے والے واقعات : اسباب اور تدارک
زنا بالجبر، تشدد اور اس کے بعد قتل اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مجرم انتہائی سفاک، بے درد، ظالم، درندہ صفت اور بے مروت ہے۔ جس کا سیدھا سا مطلب ہے کہ وہ شخص اپنی زندگی میں اچھی تربیت سے کوسوں دور رہا ہے،لھٰذا اب حکومتوں، نجی تنظیموں، ویلفیئروں، سوسائیٹیوں، سماجی خدمت گاروں اور حساس دل کے حامل تمام لوگوں کو اپنی اپنی وسعت کےمطابق اپنے ہم وطنوں کی عمدہ تربیت کرنے کی ذمہ داری اٹھانی ہوگی، انہیں یہ احساس دلانا ہوگا