سیمانچل کے تعلیمی اداروں میں اونچی تعلیم کا فقدان : اسباب و علاج

Seemanchal Education

کہا جاتا ہے کہ اگر کسی بھی قوم کے عروج و ارتقاء اور زوال و انحطاط کا جائزہ لینا ہو تو اس قوم کے ماضی میں تعلیم و تعلم کا جذبۂ تحصیلِ علوم و فنون کا مقابلہ حال اور مستقبل میں تعلیم و تعلم سے دلچسپی ، لگاؤ اور ذوق و شوق سے کر کے دیکھنا چاہیے نیز تعلیم و تربیت گاہوں کے انتظام و انصرام کا بغور معائنہ و مشاہدہ کر کے دیکھیں اگر اس قوم کے اندر شوقِ تعلیم و تعلم حال کی بنسبت ماضی میں زیادہ تھا تو اس کا صاف اور واضح مطلب یہ ہے کہ اس قوم کی تنزلی و انحطاط کا دور شروع ہو چکا ہے، اس کے برعکس اگر ایسا ہو کہ ماضی کی بنسبت حال کی نسلِ نو میں ذوقِ تحصیلِ علوم و فنون زیادہ ہے