صاحب! کٹورا تھما کر ہی دم لیں گے

Indian-Economy-1

گذشتہ دن ہوئی (جی ایس ٹی )کاونسل کی 41ویں اجلاس میں مرکزی حکومت کی جانب سےریاستی حکومتوں سے کئے گئے جی ایس ٹی معاوضہ دینے کے وعدہ کو تورڈیا گیاہے، جب کہ گودی میڈیا اس خبر کو توڑ موڑکر دکھا رہی ہے جوکہ بکاہوا میڈیاہے یہ سبھی لوگ اچھی طرح سے جانتے مانتے اور سنتے آرہے ہیں، جی ایس ٹی کا معاملہ  یہ ایک بہت ہی سنگین اور ملک کے معاشی حالات کو بد سے بدتر کرنے والا معاملہ ہے، جب کہ ریاستوں کو ان کے حصے کا پیسہ ملنا چاہئے کیونکہ یہ جمہوری حق ہےاور مرکزی حکومت کو اس پر پابندی لگانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، واضح ہو کہ مارچ سے ہی باضابطہ ادائیگی نہیں کی گئی،