قائدِ اہل سنت علیہ الرحمہ کی زندگی اور دورِ حاضر : سبطین رضا محشر مصباحی 

رئیس القلم ملک التحریر قائدِ اہلِ سنت  شاہکار سخن عاشقِ مصطفی حضرت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ وہ ذاتِ بابرکات ہے جن کی قلمی اور علمی فیضان سے پورا عالمِ اسلام فیضیاب ہورہاہے جن کے قلم کی سیاہی کا ایک ایک قطرہ جہاں عشقِ سول اور اصلاحِ فکرو عمل میں روشن ہے  وہی ایک متحرک سماج و افراد کی تشکیل و تکمیل میں فروزاں ہے آپ کی علمی اور دینی کارنامے احیاے دینِ متین اور اشاعتِ اسلام میں مشکبار و سرشار ہے

علامہ ارشدالقادری-کچھ یادیں کچھ باتیں : عرس قائد اہل سنت پر خصوصی تحریر

وہ اتحاد کے قائل تھے، مشربی اختلاف سے انھیں حد درجہ نفرت تھی، اشرفی رضوی اختلاف کا انھیں بے حد قلق تھا، سبھوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوششیں کرتے تھے۔ میں نے وہ دن بھی دیکھے ہیں جب خانقاہ ابو الفیاضیہ (پٹنہ) سے حضرت شاہ بر ہان علیہ الرحمہ اور خانقاہ منعمیہ (پٹنہ) سے سید شمیم احمد منعمی تشریف لائے اور آپ نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور بڑی دیر تک گفتگو ہوتی رہی