شارح بخاری کی آفاقی شخصیت اور منفرد علمی شناخت : مبارک حسین مصباحی
گھوسی کی سر زمین پر ایک معمولی سے خاندان میں 1921ء میں ایک بچہ پیدا ہوتا ہے اور ابتدائی تعلیم مقامی مکتب میں حاصل کرتا ہے ۔ حضرت حافظ ملت علامہ شاہ عبد العزیز محدث مرادآبادی علیہ الرحمۃ والرضوان جب 1934ء میں مبارک پور کی سر زمین پر جلوہ گر ہوتے ہیں آپ کی آمد کے بعد مدرسہ اشرفیہ شہرتوں کے بام عروج پر پہنچتا ہے تو اس کی صدائے باز گشت گھوسی کی سر زمین پر بھی سنائی دیتی ہے وہ فقیہ اعظم ہند جو اس وقت صرف ’’محمد شریف الحق‘‘ کے نام سے پہچانے جاتے تھے