فخر القراء حضرت مولانا قاری ابو الحسن مصباحی : مبارک حسین مصباحی
حضرت مولانا قاری ابو الحسن مصباحی نے درسِ نظامی کے دوران استاذ القرا حضرت قاری عبد الحکیم عزیزی گونڈوی (بلرامپوری) کی درس گاہ میں قرأت حفص کا کورس مکمل کیا، ماشاء اللہ تعالیٰ ہمارے بزرگ حضرت قاری عبد الحکیم عزیزی سے ہماری متعدد ملاقاتیں ہیں ۔آپ فطری طور پر نیک اور بلند اخلاق تھے، اپنے مرشدِ گرامی حضور حافظِ ملت نور اللہ مرقدہٗ کے زبردست شیدائی تھے، مرشدِ گرامی نے آپ کو چند اوراد و وظائف کی خصوصی اجازتیں بھی عطا فرمائیں تھیں۔