محبوب العلما حضرت محبوب مینا شاہ کی ہمہ جہت شخصیت کے چند گوشے
شوسل میڈیا کے ذریعہ اہل سنت وجما عت کے عظیم المرتبت، صاحب شوکت و سطوت ،محبوب العلما والمشائخ پیر طر یقت حضرت محبوب میناشاہ کی ر حلت کی خبر ملی ۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔اس جان کاہ خبر نے جما عت اہل سنت کے ہر ہر فرد کو محزو ن و مغموم کر دیا خصوصاً آپ کے مر ید ین و معتقد ین کے لئے شد ید تکلیف کی با ت ہے چو نکہ حضرت محبو ب العلما اپنے مر یدین و معتقدین کی اصلا ح و پر داخت رسماً کسی اورشیخ کی طر ح نہیں بلکہ ایک والد ومر بی کی حیثیت سے فر ما یا کر تے تھے