رسول کریمﷺکی آمد اورمحفل میلاد کی برکتیں!

آپ ﷺ کی جب ولادت ہوئی تو بے شمار نعمتوں ،رحمتوں اور برکتوں  کا نزول  ہوا۔قریش شدید قحط اور عظیم تنگی میں مبتلا تھے ، درخت خشک اور تمام جانور لاغر وکمزور ہوگئے تھے۔ اللہ رب العزت نے  آپ ﷺ کی برکت سے بارش کانزول فرمایا ،جس نے جہان بھر کو سر سبز وشاداب کردیا ،درختوں میں تروتازگی آگئی اور تمام جانور کے تھن دودھ سے بھر گئے۔سارا عالم آپ ﷺ کے نور سے منور و روشن ہوگیا۔حضرت سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ‘‘حضور اکرم ﷺ میرے شکم میں تھے کہ ایک دفعہ مجھ سے ایسا نور نکلا جس سے سارا جہان منور ہوگیا اور میں نے بصرہ کے محلات دیکھے’’۔