تمام تر شعبۂ حیات میں خواتین غیر معمولی اہمیت کی حامل ہیں

تمام تر شعبۂ حیات میں خواتین غیر معمولی اہمیت کی حامل ہیں

روشن رضا مصباحی ازہری


 وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ

اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں.

معزز قارئین! نسل انسانی کی بقا اور سماجی و معاشرتی و عائلی ترقی کی ضمانت اور پاکیزہ و صالح معاشرہ کی تشکیل عورت کے وجود کے بنا غیر ممکن ہے، انسانی زندگی کے ہر شعبے میں ایک عورت کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے خواہ وہ گھریلو معاملات ہوں یا سماجی ہر موڑ پر ان کی افادیت مسلم ہے.

آج کے دن کو عالمی سطح پر یوم خواتین کے نام پر سیلیبریٹ کیا جاتا ہے اور عورت کے حقوق کی بات کی جاتی ہے، ان کے ادھیکار کے حوالے سے چنتا جتائی جاتی ہے، ان پر ہورہے مظالم کا ماتم کیا جاتا ہے، مگر ستم ظریفی تو دیکھیں جو لوگ اس آواز کو بلند کرتے ہیں اور عورت کو حقوق دلانے کی بات کرتے ہیں وہی لوگ بر سر اقتدار اپنے منصب کا فائدہ اٹھاتے ہوے اسی بنت حوا کو جسم فروشی کی سرٹیفکیٹ بھی دیتے ہیں، یہ دوغلاپن نہیں تو کیا ہے؟ آج جتنے بھی ممالک میں خصوصاً مغربی ممالک جہاں اس آواز کو طشت از بام کیا جاتا ہے اگر آپ ان کے سروے کو دیکھیں تو قدموں تلے سے زمین کھسک جائے گی انہیں جگہوں پر سب سے زیادہ عورت کی آبروریزی و عصمت دری کے واقعات رونما ہوتے ہیں.ریپ کی سب سے شرح انہیں جگہوں پر ہے جہاں انسانیت حیوانیت کا لبادہ اوڑھ کر صنف نازک کی عصمت کو تار تار کرتی ہے، انہیں جگہوں پر عورت کو جنسی خواہشات کی تسکین کا ذریعہ سمجھاجاتا ہے، اس کے جسم سے کھیلنے کو تفریح طبع کا نام دیا جاتا ہے، بتائیں کیا ایسے لوگوں کو عورت کے حقوق کے تحفظات کی بات کرنے اور ان کے ادھیکار کی دہائی دینے کا حق ہے؟

میں نہیں کہتا کہ یوم خواتین نہ منایا جائے، ضرور منائیں، اعلی پیمانے پر منائیں مگر خدا کے لیے ان کے تقدسات کو پامال نہ کیا جائے، ان کے نام سے سیاست کی روٹی نہ سینکی جائے.

کلمہ گو اور مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ان ایام میں جس دن عورت کے حقوق کی بات کی جاتی ہے، جس دن عورت کو اسلام میں دیئے گئے حقوق کے حوالے سے غلط پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے، ہم مذہب اسلام کی صحیح تصویر کو پیش کرنے کی کوشش کریں، دنیا کو بتائیں جتنا حق اور جتنی شان مذہب اسلام نے عورت کو دیا ہے دنیا کے کسی بھی دھرم اور سماج نے اتنی عزت نہیں دی. اسی ہندوستان کی دھرتی پر دیگر اقوام کے لوگ اس ناری کو دیوی کا روپ دیتے ہیں، مگر آپ ان کی اتہاس اٹھا کر دیکھیں تو سمجھ میں آے گا کہ جس کو یہ دیوی کا درجہ دیتے تھے اس کے ساتھ کیسا سلوک کرتے تھے، یہی ناری جب ودھوا یعنی جب بیوہ ہوجاتی تو پتی کے ساتھ اس کو بھی آگ کی نذر کردیتے تھے، کیا یہی عورت کا سمان ہے؟ کیا اسی کو ناری شکتی کہاجاتا ہے؟ اگر آپ کو ناری کا سمان و ابھیمان دیکھنا ہو تو آپ تاریخ کی ورق گردانی کریں سب آپ کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہوجائے گا کہ اسلام سے قبل عورت کی کیا حیثیت تھی سماج میں،یہی انسانی برادری کے لوگ گھروں میں عورت ذات کی ولادت کو باعث ننگ و عار سمجھتے تھے، ان کی پیدائش کے بعد اپنے مونہہ کو چھپاتے پھرتے تھے، ظلم بالاے ظلم کے ان کو زندہ زمین میں دفن کردیا جاتا تھا مگر جب امن و آشتی و محبت و رواداری کا علمبردار بن کر اسلام کے پیغمبر رحمت تشریف لائے تو آپ نے نا صرف کو ان کی زندگی بچائی بلکہ سماج میں عزت و وقار کے ساتھ جینے کا سلیقہ بھی عطا کیااور عورت کو ذلت کی پستی سے اٹھا کرعزت و تقدس کے آسمان پر لاکر بیٹھادیا.

اور ایک آفاقی پیغام رساں بن کر دنیا والوں کو یہ میسج دیا کہ عورت جس روپ میں بھی ہو لائق تعظیم و قابل توقیر ہے. یہی عورت اگر ماں کے روپ میں ہو اسلام نے اس کے قدموں کے نیچے جنت قرار دیا، یہی عورت اگر بہن کے روپ میں ہو تو بھائی کےلیے عزت و سرخ روئی کا ذریعہ بنایا، اور یہی عورت اگر بیوی کی شکل میں ہو تو اسلام نے اسے نعمت عظمیٰ کا نام دیا اور یہی عورت اگر بیٹی کے روپ میں ہو تو اسلام نے اسے رحمت قرار دیا.

اور صرف بتانے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ عملی زندگی میں اسے کرکے بھی دکھایا نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مطالعہ کریں تو واضح ہوگا کہ میرے سرکار ماں، بہن، بیوی، بیٹی کے ساتھ کس قدر حسن سلوک سے پیش آتے تھے اور ان کی قدر کیا کرتے تھے، احادیث و سیر کی کتابیں اس عنوان سے بھری ہوئی ہیں.

آج جو ہرجگہ عورت کا استحصال کیا جارہا ہے اس کی کوئی اور وجہ نہیں صرف ایک وجہ ہے تعلیمات اسلام سے روگردانی، فرامین قرآن سے اعراض و اہمال، ارشادات رسالت سے پہلو تہی اگر آج بھی اسلامی طریقے کے مطابق عورت کے ساتھ مساوات و برابری کا سلوک کیاجانے لگے تو پھر کوئی عائشہ نہ تو خود کشی کرے گی اور ناہی کوئی سلمی ظلم و زیادتی کی بھینٹ چڑھے گی. بس شرط یہ ہے کہ. ع.

ہمیں کرنی ہے شہنشاہ بطحی کی رضا جوئی

وہ اپنے ہوگئے تو رحمت پروردگار اپنی.


 الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

آسام

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال ✍🏻— مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی آسام( AAA) ملک کی سرحدی ریاست یعنی چائے، خام تیل، کوئلہ، دلکش پہاڑیوں ، قدرتی نظاروں، سرسبز وشاداب وادیوں، بل کھاتی ندیوں اور سکون کی سرزمین آسام اس وقت سیلاب کی آفتوں سے دوچار ہے۔ ریاست کے 29 اضلاع میں …

0 comments
Muzammil Hussain

نکاح کو آسان بنائیں!!

نکاح کو آسان بنائیں!! ✍🏻 مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی آسام رب تعالیٰ نے انسان کو بہترین تقویم، یعنی اشرف المخلوقات پیدا کیا ہے۔ انہیں ان بےشمار نعمتوں سے سرفراز فرمایا ہے، جنہیں عقل انسانی شمار کرنے سے قاصر ہے۔انہی نعمتوں میں ایک عظیم نعمت نکاح ہے۔ جس طرح انسانی زندگی بسر کرنے …

0 comments
Muzammil Hussain

اصلاح امت میں حیات جاودانی کا راز

اصلاح امت میں حیات جاودانی کا راز ✍️ مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر : علیمی اکیڈمی آسام (AAA) ہم اگر عالم ہیں تو اصلاح امت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ؟یہ ایک ایسا سوال ہے، جسے ہم نے شاید ہی کبھی اپنی ذات سے کیا ہو۔ یہ سوال خود سے کرنا ہے، ہر ایک …

0 comments
Maa

ماں: اسکو مرنے سے پہلے نہ ماریں!

کل رات ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے زندگی کی کئی پہلوؤں کو چھو لیا۔ قریب شام کے7 بجےہونگے، موبائل کی گھنٹی بجی۔ فون اٹھایا تو ادھر سے رونے کی آواز۔۔۔ میں نے چپ کرایا اور پوچھا کہ بھابی جی آخر ہوا کیا؟؟ ادھر سے آواز آئی آپ کہاں ہیں؟ اور کتنی دیر میں آ …

0 comments
بھائی

!!ہمیشہ چھوٹے ہی غلط نہیں ہوتے!

ہمیشہ چھوٹے ہی غلط نہیں ہوتے! احمدرضا صابری حدیث پاک حق کبیر الإخوة علی صغیرہم کحق الوالد علی ولدہ کے برعکس کئی باردونوں اپنی ذمہ داریاں اور ایک دوسرے کے حقوق پہچاننے سے چوک جاتے ہیں جہاں سے ناچاقیوں کا آغاز ہوتا ہے۔ بڑے بھائی کی قربانی اور چھوٹے بھائیوں کی بے وفائی کے قصے …

0 comments

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

آسام

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال ✍🏻— مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی …

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔