جانے والے کمال رکھتے تھے: آہ!سید ثناء اللہ رضوی

جانے والے کمال رکھتے تھے: آہ!سید ثناء اللہ رضوی

عالمی وبا کے اس دور میں معزز ہستیوں کی اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے بدستور جاری ہے۔ روزانہ بلامبالغہ کم ازکم۱۰ نامور شخصیات کے لیے کلمات ترجیع لکھنا تو جیسے عام سی بات ہوگئی ہے۔ اس سے قبل بھارت میں عظیم شخصیات کے اتنے بڑے پیمانے پر رخصت ہونے کی شاید ہی کوئی تاریخ ملتی ہوگی۔ علماء، فضلاء، ائمہ، مشائخ، حفاظ کا ایک ساتھ اس کثرت سے رخصت ہونا یقیناً کسی بہتر مستقبل کا شاخسانہ تونہیں ہوسکتا۔ اللہ خیر فرمائے!
الحاج سید ثناء اللہ رضوی صاحب سابق ناظم اعلیٰ ادارہ شرعیہ اور موجودہ سرپرست بھی اسی سلسلے کی عظیم کڑی ہیں، جن کی رحلت نے حساس دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ صبح ساڑھے گیارہ بجے جیسے موبائل کا نیٹ آن ہوا، خبروں کی جیسے باڑھ آگئی۔ ناقابل یقین حالات میں مختلف معتبر ذرائع کھنگالتا رہا، آخر کار خبر کی تصدیق ہوئی۔
سید صاحب رفقائے ادارہ شرعیہ کی اس پہلی کھیپ کے میرکارواں تھے جنہیں علامہ ارشدالقادری علیہ الرحمہ نے اپنی تربیت سےصیقل کرکے اپنے بعد ادارہ کی حفاظت وصیانت اور ترویج وترقی کی ذمہ داری سونپی تھی اور دنیا نے دیکھا کہ مرحوم نے عہد وفا کا حق اداکردیا۔ بے سروسامانی کے عالم میں ادارہ نے اپنا سفر شروع تو کردیا تھا لیکن منزل کا تعین ابھی باقی تھا، لیکن علامہ علیہ الرحمہ نے جن جیالوں کو یہ ذمہ سونپی تھی اُن سب نے اپنے اپنے حصے کا حق ادا کیا اور آج ادارہ اپنے خوبصورت اور عہد ساز منزل کی طرف تیز گامی سے رواں دواں ہے۔ سید ثناء اللہ رضوی انہیں جیالوں میں سے ایک ہیں۔ سید صاحب کے دورِ نظامت میں ادارہ شرعیہ اپنے خوبصورت ترین اور ترقی پذیر عہد کا گواہ بنا۔ ادارے کے لیے ان کی جہد مسلسل اور بے لوث قربانیاں تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔
علامہ غلام رسول بلیاوی اور الحاج سید ثناء اللہ رضوی کی جوڑی نے پچھلی دودہائیوں میں ادارہ شرعیہ کو عروج وارتقاء کے جس مقام پر لاکر کھڑا کیا ، وہ یقینا آنے والی نسلوں کے لیے مینارۂ نور ہے۔ سید صاحب کی قربانیوں کی لمبی داستان ہے لیکن اس داستان کی انتہا کے طورپر صرف انتا کہنا کافی ہوگا کہ علاقے کے عظیم سرمایہ داروں میں جن کا شمار ہوتا تھا،رب کائنات نے دولت و ثروت اور جاہ وحشمت میں کوئی کمی نہ رکھی تھی، اس شخص کو ادارہ شرعیہ کے لیے گھر گھر جاکر گیہوں، آٹا اور چاول مانگتے ہم نے دیکھا ہے، دس دس روپیے کی رسید کاٹنے کے لیے پانچ پانچ بار ایک ہی دروازے کا چکر لگاتے دیکھا ہے۔ ان کا عہد نظامت چند ایک ناخوشگوار واقعات کے بجائے ہزاروں خوشگوار اور عہد آفریں ترقیات اور تبدیلیوں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ ان شاء اللہ تبارک وتعالیٰ!
رب کریم سے دعا ہے کہ ان کی خدمات جلیلہ کے بدلے انہیں بہترین اجر ملے اور جواررحمت میں استقبال ہو۔ پس ماندگان اور رفقائے ادارہ کو صبر جمیل عطاہو اور ادارہ شرعیہ کو ان کی ہی طرح پھر کوئی بے لوث اور جانباز سپہ سالار ملے جو وہیں سے شروع کرے جہاں سید صاحب نے چھوڑا ہے۔پس ماندگان اورادارہ شرعیہ کے لیے یقیناً یہ مشکل گھڑی ہے، لیکن کل نفس ذائقۃ الموت کے مصداق ہم میں سے ہر ایک کو دارِ بقا کی طرف رخصت ہونا ہے۔ بس کمال یہ ہے کہ کون اپنے حصے کا قرض کس قدر ادا کرکے رخصت ہوتاہے۔

سوگوار:
احمدرضا صابری
(مدیر الرضا انٹر نیشنل والرضا نیٹورک) پٹنہ


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

آسام

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال ✍🏻— مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی آسام( AAA) ملک کی سرحدی ریاست یعنی چائے، خام تیل، کوئلہ، دلکش پہاڑیوں ، قدرتی نظاروں، سرسبز وشاداب وادیوں، بل کھاتی ندیوں اور سکون کی سرزمین آسام اس وقت سیلاب کی آفتوں سے دوچار ہے۔ ریاست کے 29 اضلاع میں …

0 comments
Muzammil Hussain

نکاح کو آسان بنائیں!!

نکاح کو آسان بنائیں!! ✍🏻 مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی آسام رب تعالیٰ نے انسان کو بہترین تقویم، یعنی اشرف المخلوقات پیدا کیا ہے۔ انہیں ان بےشمار نعمتوں سے سرفراز فرمایا ہے، جنہیں عقل انسانی شمار کرنے سے قاصر ہے۔انہی نعمتوں میں ایک عظیم نعمت نکاح ہے۔ جس طرح انسانی زندگی بسر کرنے …

0 comments
Muzammil Hussain

اصلاح امت میں حیات جاودانی کا راز

اصلاح امت میں حیات جاودانی کا راز ✍️ مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر : علیمی اکیڈمی آسام (AAA) ہم اگر عالم ہیں تو اصلاح امت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ؟یہ ایک ایسا سوال ہے، جسے ہم نے شاید ہی کبھی اپنی ذات سے کیا ہو۔ یہ سوال خود سے کرنا ہے، ہر ایک …

0 comments
Maa

ماں: اسکو مرنے سے پہلے نہ ماریں!

کل رات ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے زندگی کی کئی پہلوؤں کو چھو لیا۔ قریب شام کے7 بجےہونگے، موبائل کی گھنٹی بجی۔ فون اٹھایا تو ادھر سے رونے کی آواز۔۔۔ میں نے چپ کرایا اور پوچھا کہ بھابی جی آخر ہوا کیا؟؟ ادھر سے آواز آئی آپ کہاں ہیں؟ اور کتنی دیر میں آ …

0 comments
بھائی

!!ہمیشہ چھوٹے ہی غلط نہیں ہوتے!

ہمیشہ چھوٹے ہی غلط نہیں ہوتے! احمدرضا صابری حدیث پاک حق کبیر الإخوة علی صغیرہم کحق الوالد علی ولدہ کے برعکس کئی باردونوں اپنی ذمہ داریاں اور ایک دوسرے کے حقوق پہچاننے سے چوک جاتے ہیں جہاں سے ناچاقیوں کا آغاز ہوتا ہے۔ بڑے بھائی کی قربانی اور چھوٹے بھائیوں کی بے وفائی کے قصے …

0 comments

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

بھائی

!!ہمیشہ چھوٹے ہی غلط نہیں ہوتے!

ہمیشہ چھوٹے ہی غلط نہیں ہوتے! احمدرضا صابری حدیث پاک حق کبیر الإخوة علی صغیرہم …

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔