آہ!! خانقاہ رحمانیہ بانکا کا ایک عظیم ستارہ روپوش ہوگیا!

آہ!! خانقاہ رحمانیہ بانکا کا ایک عظیم ستارہ روپوش ہوگیا!
از قلم۔محمد اشفاق عالم نوری فیضی
رکن۔مجلس علمائے اسلام مغربی بنگال شمالی کولکاتا نارائن پورزونل کمیٹی،کولکاتا۔136
رابطہ نمبر:9007124164

    مکرمی ! آج کل فیس بک، وٹس ایپ یا دیگر سوشل میڈیا میں دستک دیتے ہی دلوں کی دھڑکنیں کچھ دیر کے لئے تیز ہو جاتی ہیں کہ نہ جانے پھر کسی کی کوئی افسوسناک خبر نظروں کے سامنے آپڑے اور وہی ہوا جس سے کچھ دنوں سے ڈرا ہوا تھا کہ 5/مئ 2021ء بروز بدھ جیسے ہی سحری کے لیےغالبا 3/بجے بیدار ہوا تو ایسی ذات بابر کات کے وصال کی خبر نے پھر ہمیں ایک بار جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور ہماری آنکھیں آنسوؤں سے ڈبڈباتیں رہ گئیں یقینا ایسی ذات بابرکات کو دیکھنے کے لئے ہماری آنکھیں ساری عمر ترستی رہیں گیں یہ خبر سننے کے بعد یقین نہیں ہو رہا تھا کہ جنکے لئے غالباً مسلسل ہفتہ دس دنوں سے اللہ تعالیٰ عزوجل کی بارگاہ میں صحتیابی کی بھیک مانگتا رہا، نماز پنجگانہ میں شفاے کاملہ و عاجلہ کے لئے دعائیں کرتارہا،دوسروں سے بھی دعاءوں کے لئے درخواستیں کرتا رہا لیکن اللہ ربّ العزت کو کچھ اور ہی منظور تھا کہ آہ! صدآہ !!!  آج وہ مرشد برحق،خوش اخلاق،نیک کردار، سادہ مزاج، صالح طبیعت کے مالک، عجزو انکساری کے پیکر، جنکی زندگی سادگی سے لبریز ہمارے والدین کریمین کے پیر و مرشد گل گلزار قادریت، شہزادہ سیادت، منبع علم و حکمت، پیر طریقت رہبر راہ شریعت، شہزادہ خلیفہ اعلی حضرت ، شیخ المسلمین حضرت علامہ مولانا الشاہ حسنین رضا قادری صاحب قبلہ(سجادہ نشین: خانقاہ رحمانیہ کیری شریف بانکا بہار) ہمیں یتیم کرگئے اور آج دنیاآپ کی ولولہ انگیز سحربیانی سے ہمیشہ ہمیش کے لئے محروم ہوگئی، اور ہو بھی کیوں نہیں آپ نے عاشق رسول کا سچا وارث اور اعلی حضرت عظیم البرکت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کا سچا سپاہی بن کر اور لاکھوں مسلمانوں کے دلوں میں عشق مصطفی کی ٹمٹماتی چراغ کومزید روشنی عطا کرکے اس دنیا کو اور اپنے لاکھوں عقیدتمندوں کو روتا اور بلکتا ہوا ابدی نیند سو گئے(انا للہ واناالیہ راجعون)؀
    دیکھ تو  نیازی  ذرا  سو  گیا  کیا  دیوانہ
    ان کی یاد میں شاید آنکھ لگ گئی ہو گی
       انکی رحلت سے آج ہمارا گھر ،علاقہ، شہر بلکہ پورا ہندوستان خصوصیت کے ساتھ بانکا،بھاگلپور،گڈا،جموئی، صاحب گنج، دیوگھر،جامتاڑا اور دمکا وغیرہ جیسے اضلاع غم میں ڈوبے ہوے ہیں۔ آج جو ان اضلاع کے مریدین و معتقدین اورمتوسلین کی حالت ہو رہی ہے اس کا اندازہ ہم نہیں لگا سکتے وہی لگاسکتے ہیں جنکے قلب و جگر قندیل رحمانی سے جگمگا رہے تھے وصال کے دن سے آج تک ناچیز بھی نڈھال ہے کہ حضرت اتنی جلدی ہم سبھوں کو چھوڑ کر سوے جناں چلے جائیں گے کبھی سوچا نہ تھا۔آہیں نکل رہی ہیں سسکیاں تھمنے کا نام نہیں لیتیں یکسوئی میں بیٹھ کر انکی خوبیوں کو یاد کرتا جاتا اور قلب و جگر کو بھی کوستا جاتا کہ اب بتا!  ہمارے جلسوں کی صدات کون کریگا ؟ ہماری شادی بیاہ میں شرکت فرماکر شرف قبولیت کا مہرثبت کون کرےگا
؟ چھوٹے چھوٹے دینی و فلاحی پروگراموں میں حاضر ہوکر حوصلہ افزائی کون کریگا ؟ مدرسہ خانقاہ رحمانیہ کے طلباء ،مریدین، متوسلین معتقدین کو خانقاہی جام کون نوش کراےگا ؟ عرس رحمانی کا شاندار اسٹیج اب ہمیشہ کے لئے خالی رہ جائےگا، آسیبی اثرات کے شکاراور دیگر معاملات سے رہائی کون دلاے گا ؟ دکھ اور مصیبت زدہ انسانوں کو دلاسہ کون دےگا ؟ یقیناً اگر کوئی ذات تھی تو آپکی ہی ذات تھی آپکے اندر عجز و انکسار تو الحمدللہ ایسی کہ آپکے عقیدت مند آپکو اپنے پروگرام میں قیام کے لیے جس جگہ کو پیش کرتے خوشی بخوشی قبول فرمالیتے نہ ائیرکنڈیشنڈ کی تمنا نہ سیلنگ فین کی چاہت ہمارے گاؤں گاؤں میں اسفار کی صعوبتوں کو برداشت کرتے ہوے دین اسلام کی تبلیغ اور نشرواشاعت کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے اور نہ ہی نذرانے  کا کوئی ڈیمانڈ میلاد، جلسے وجلوس میں جو بھی تحفتاً پیش کیا جاتا آپ بخوشی قبول فرمالیاکرتے اور نہ ہی کھانے پینے میں فرمائش کرتے دسترخوان پہ جو کچھ حاضر ہوتااللہ رب العزت کا شکر بجالاتے ہوئے تناول فرمالیا کرتے۔نہ جانے ہمارے مرشد کتنی خوبیوں کے مالک تھے۔اور اپنی خوبیوں کو عملی جامہ پہناکر دنیائے سنیت کو منور و مجلی کردیے پھر ہمیشہ ہمیش کے لئے ہم سے یوں رخصت ہوئے کہ ؀
      سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاؤں گا
      میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤں گا۔
   اب ہمارے علاقہ میں ایسا مرشد کہاں ملے گا بس ہمیں یہی بول کے قلب و جگر کو دلاسہ دینا پڑا ” كُلُّ نَفۡسٍ ذَائِقَةُ الۡمَوۡت” کے تحت آپ نے آخرت کے رخت سفر باندھ لیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے دنیائے سنیت ہمیشہ ہمیش کے لئے ” مَوتُ اۡلعَالِمِ مَوۡت الۡعَالَمِ "کے غم میں ڈوب  گئی۔ 6/مئی2021ء بروز جمعرات نو بجے صبح رحمانی کمپس میں لاوکڈاون کے درمیان غالباً 15/ ہزار کی تعداد میں لوگوں نے شریک ہوکرنمازجنازہ ادا کیں اور ہمیشہ کے لئے آپکوآپکے والد گرامی خلیفہ اعلی حضرت علامہ الشاہ سید محمد عبدالرحمن قادری بیتھوی علیہ الرحمہ کے مرقد انور کے قریب سپردخاک کیا۔
         اللہ ربّ العزت حضرت علامہ سید حسنین رضا قادری علیہ الرحمہ کے صدقے وطفیل ہمارے اور ہمارے والدین کریمین، احبا واقرباء کے گناہوں کی بخشش و مغفرت فرمائے اور انکی زندگی کوہمارے لئے نمونہ عمل بناے ۔ خصوصیت کے ساتھ شہزادہ حضور شیخ المسلمین حضرت علامہ مولانا مفتی الشاہ محمد سید شاہد رضا قادری رحمانی مصباحی صاحب قبلہ(ولی عہد: خانقاہ رحمانیہ کیری شریف بانکا بہار) اور انکے جملہ شہزادگان ،مریدین ،معتقدین اور متوسلین کوبھی صبر و شکیبائی کی توفیق بخشے۔آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم۔

الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

 کیا مسلمانوں میں اتحاد کی گنجائش ہے؟

کیا مسلمانوں میں اتحاد ممکن ہے؟ – فرقہ واریت اور اسلامی اتحاد کی حقیقت | جاوید اختر بھارتی

Views: 17  کیا مسلمانوں میں اتحاد کی گنجائش ہے؟ تحریر: جاوید اختر بھارتی اکثر و بیشتر یہ بات سننے میں آتی ہے اور کبھی کبھی اخباروں کے صفحات پر دیکھنے کو ملتا ہے کہ کوئی بیان دیتا ہے کہ مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ موجودہ دور میں مسلمانوں کے اندر اتحاد ہونا ہی سرخرو … Read more

0 comments
جدید الحاد اسباب اور سد باب

جدید الحاد ، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ

Views: 31 جدید الحاد، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ از قلم:مفتی محمد رضا قادری مصباحی نقشبندی استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور، اعظم گڑھ ” الحاد” یہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی ہے انحراف کرنا ، راستے سے ہٹ جانا ،الحاد کو انگریزی میں (Atheism) کہا جاتا ہے جس کا مطلب … Read more

0 comments
نتیش کمار اور بہار کی سیاست

نتیش کی واپسی بہار کی سیاست کا نیا مرحلہ: عوامی مفاد اور قیادت کی آزمائش

Views: 68 نتیش کی واپسی بہار کی سیاست کا نیا مرحلہ: عوامی مفاد اور قیادت کی آزمائش بہار میں آج نتیش کمار دسویں مرتبہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ریاست میں ایک نئی حکومتی ترتیب کی بنیاد پڑ رہی ہے۔ این ڈی اے قانون سازیہ … Read more

0 comments
مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں تو مذہب کی بنیاد پر پابندی کیوں؟

مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں تو مذہب کی بنیاد پر پابندی کیوں؟

Views: 95 مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں تو مذہب کی بنیاد پر پابندی کیوں ؟ (جب جاگو تبھی سویرا) تحریر: جاوید اختر بھارتی javedbhati.blogspot.com آجکل سوشل میڈیا پر اور اخباروں میں دلت مسلمان اور پسماندہ مسلمان کا لفظ خوب نظر آرہا ہے ایک وقت تھا کہ جب کوئی شخص پسماندہ مسلمانوں کی بات کرتا … Read more

0 comments
Rahul Gandhi on Vote Adhikar Yatra

راہل گاندھی کی یاترا، ووٹ چوری اور بہار میں ایس آئی آر

Views: 91 راہل گاندھی کی یاترا، ووٹ چوری اور بہار میں ایس آئی آر شمس آغاز ایڈیٹر،دی کوریج ہندوستانی جمہوریت کی سب سے بڑی پہچان یہ ہے کہ یہاں ہر شہری کو مساوی حقِ رائے دہی حاصل ہے۔ ’’ایک فرد، ایک ووٹ‘‘ کا اصول اس نظام کی بنیاد ہے، اور یہی اصول ملک کو کثرت … Read more

0 comments

Leave a Comment