اُف! یہ بے حسی اور بے خبری!!

اُف! یہ بے حسی اور بے خبری!!
کیا اس معاشی بحران، حکومتی پابندیوں میں بھی جلسے اور اعراس میں اتنی ہی رقم خرچ کی جائے گی؟
________

آج شام تقریباً پانچ بج رہے ہونگے، مالا ہاٹ میں غلام دستگیر کی دوکان میں بیٹھ کر گرما گرم چائے کی چسکیاں لے ہی رہا تھا، کہ ہمارے گاؤں ہی کے 6،5 حافظ و مولوی بھی خالی پڑی بنچ پر آکر براجمان ہوئے اور غلام دستگیر کو چائے کا آرڈر دیا، پھر ان لوگوں کی بات چیت شروع ہوئی، وہ لوگ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان کے عرس پاک کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے،دوران گفتگو ان میں سے ایک حافظ نے کہا کہ فلاں فلاں مقرر اور شاعر کو ضرور بلانا ہے، اناؤنسر تو فلاں ہی رہے گا! تو انہیں میں سے ایک عالم صاحب بول پڑے تم لوگوں کو معلوم بھی فلاں فلاں کا نذرانہ کتنا ہے، اتنا چندہ ہوپائے گا، تو ایک مولوی صاحب نے کہا کہ یار یہ سب کچھ نہیں، بس پچاس ہزار روپے چندہ کرلو پورا پروگرام آسانی کے ساتھ ہوجائے گا۔

مجھ سے رہا نا گیا،،،،،،،، میں نے آخر پوچھ ہی لیا،بھائی کن کے عرس اور کون سے جلسے کی بات کررہے ہو؟ اور آپ لوگ کب کرانا چاہتے ہو؟ تو وہ بول اٹھے کہ آپ کو معلوم نہیں حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کا عرس آرہا ہے، ہم لوگ تاج الشریعہ کا عرس دھوم دھام سے کرانا چاہتے ہیں،مقرروں اور شعراء، کا انتخاب آج شام ہم لوگ مل بیٹھ کر کریں گے،میں نے کہا بھائی آپ کو معلوم ہے گاؤں کی حالت کیا ہے؟ شاید آپ یہ نہیں جانتے کہ ہمارے گاؤں کی90 ٪فیصد آبادی مزدوری کرکے جیسے تیسے زندگی گذاررہی ہے، اور کرونا نے غالباً سبھوں کو اس مقام پر لاکر کھڑا کردیا ہے کہ ان کا گزارا مشکل سے ہی ہو پارہا ہے، کسی کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں، ان کا ذریعۂ معاش صرف اور صرف مزدوری ہے، اور آج دوسالوں سے وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی رہنے پر مجبور ہے، انکم سورس کلی طور پر منقطع ہوچکا ہے،آج کل لوگوں کی حالت ایسی ہوگئی ہے کہ 10 روپے انسان خرچ کرنے کے لئے سوبار سوچنے پر مجبور ہے۔

ایسے حالات میں آپ لوگ پچاس ہزار کی ایک بڑی رقم کیسے اکٹھا کروگے،اور اوپر سے سرکار کی طرف سے لاک ڈاؤن ہے،ایسے ماحول میں عرس یا جلسہ کرنا ہرگز عقلمندی نہیں،اگر آپ کو عرس ہی کرنا ہے تو ایک کام کیجئے اپنے اپنے گھروں میں دس بیس لوگوں کو جمع کرکے امسال صرف فاتحہ خوانی پر اکتفاء کرلیجئے،، اور جب ماحول سازگار ہوجائے تو بڑے شوق سے جتنا بڑا عرس یا جلسہ کرنا چاہیں کرلیجئے گا، کیونکہ یہی اعلان غالباً جانشین تاج الشریعہ قائد ملت حضرت علامہ عسجد رضا خان صاحب قبلہ حفظہ اللہ کا بھی ہے، کہ سرکار تاج الشریعہ کا عرس و فاتحہ اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو کر ہی کریں،اتنا کہکر میں وہاں سے اٹھ کر چلا آیا۔

پھر تقریباً رات کے آٹھ بج رہے ہونگے، ایک عزیز کا فون آیا کہ آپ کہاں ہیں، اگر گھر پر ہیں تو باغیچے میں تشریف لائیں، جب میں وہاں پہنچا تو موصوف نے سلسلۂ کلام شروع کیا اور گویا ہوئے، سننے میں آیا کہ آپ نے غلام دستگیر کی دکان میں سرکار تاج الشریعہ کے عرس کرنے والوں کو منع کیا ہے، کیا ضرورت تھی کسی کو مفت میں صلاح دینے کی جو جو کررہے ہیں کرنے دیجئے! پتہ ہےآپ کو ان لوگوں نے سرکار تاج الشریعہ کا باغی تک کہہ دیا،مجھے بڑا تعجب ہوا! کہ یار __ ان باتوں نے بغاوت کا روپ دھارن کیسے کرلیا؟ خیر ایسے لوگوں سے اس سے زیادہ امید بھی کیا کی جاسکتی ہے۔

یہ بہت ہی سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے کا وقت ہے __مسلم مخالف اور آر ایس ایس وچار دھارا کے سینکڑوں لوگ اپنے گاؤں سے متصل علی متصل والے گاؤں میں آباد ہیں، __ جنہوں نے تو ظاہراً ہمدردی کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے مگر اندر اندر ان سب کے دلوں میں مسلمانوں کے لئے ذررہ برابر ہمدردی کی ہ موجود نہیں،بس وہ اس فراق میں ہیں کہ مسلمان غلطی کریں اور اس کا فائدہ ہم با آسانی اٹھا سکیں،
جس کا مشاہدہ ابھی ابھی صرف 20 /25 دن قبل ہم لوگوں نے کیا،ایسے ماحول میں سرکار کے گائد لائنس کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جلسہ یا عرس منعقد کرنے یا کروانے والے یقیناً بے وقوف اور سماج کے کھلے ہوئے دشمن ہیں، ایسے لوگوں سے سماج کو ہوشیار رہنے کی سخت ضرورت ہے،ایسے لوگ خود تو بدنام ہوتے ہی ہیں اور اپنے سماج کو بھی بدنام کروانے میں کسر نہیں چھوڑتے۔

غلام آسی مونس پورنوی نزیل حال بائسی پورنیہ


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

آسام

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال ✍🏻— مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی …

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔