اب رواجی جلسوں کی ہرگزضرورت نہیں!!

اب رواجی جلسوں کی ہرگزضرورت نہیں!!

از __غلام آسی مونس پورنوی /مقیم حال لکھنؤ اترپردیش


ہمارا سیمانچل تقریباً آزادی کے بعد ہی سے غربت و افلاس کی زبردست مار برداشت کررہا ہے، سیمانچل کے ہر سو آدمیوں میں سے تقریباً 85 آدمی مزدوری کرکے اپنی زندگی گذربسر کرنے پر مجبور ہیں، کیونکہ ابھی تک سیمانچل کی تعلیمی شرح سچرکمیٹی اور رنگا ناتھ مشرا کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 30 سے 45 فیصد ہی ہے، اور ایک سروے کے مطابق سیمانچل میں گریجویٹ افراد کی تعداد 3.4 فیصد ہی ہے، علاقے میں ہرچیز کی قلت خاص طور پر بنیادی ضروریات کی سہولیات شدت کے ساتھ محسوس کی جاتی ہے، جیسے اچھا اسکول، مدرسہ، ہاسپٹل، کوچنگ سینیٹرس وغیرہ وغیرہ،
مگر اہل سیمانچل کی نظر اس طرف کبھی نہیں اُٹھی، اور اہل سیمانچل نے کبھی بھی اپنی نسلوں کے مستقبل کی جانب نظر اٹھانے کی جسارت نہیں، اور یہ سوچنا گوارا نا فرمایا کہ اگر ہم نے اپنی نسلوں کی مستقبل کو تابناک نا کیا تو آنے والی نسلیں ہمیں کس کس نام و القاب سے یاد کریں گی
اہل سیمانچل کو اس سے کچھ غرض نہیں کہ میری نسلیں کیسے تعلیم حاصل کرے گی؟ کیسے ہماری بیماریوں کا علاج ہوگا؟ کیسے ہم اور ہمارا علاقہ ترقی کرے گا؟
اگر اہل سیمانچل کے فکر کے باب بھی کھلے ہیں تو ان کے فکر کی سرحدوں کا اختتام قیام جلسہ اور کانفرنس تک ہی ہو کر رہ گیا ہے ہے،
جہاںموسم ریبع کا نزول شروع ہوا ہندوستان کے تقریباً تمام خطباء و شعرا اور خانقاہوں کے سجادگان کی آمد رفت کا سلسلہ زمین سیمانچل پر شروع ہوجاتا ہے،
کیونکہ اہل سیمانچل کی خمیر میں غلامی، کفش برداری، جی حضوری، جاں نثاری شامل ہے،
ایک شب میں ایک ہی علاقے میں درجنوں جلسوں کا انعقاد، ان جلسوں پر لاکھوں کا خرچہ، الگ سے ان پیشہ ور پیروں، خطیبوں، بازاری شاعروں ،جاہل نقیبوں کے ناز نخرے جھیلنے کی ہمت اگر کہیں کے لوگوں میں ہے تو وہ زمین ہے سیمانچل کی،
ایک بات تو ہے!
کہ اہل سیمانچل کے پاس دل بہت بڑا ہے، وہ خود بھوک تو برداشت کرلیں گے، اپنے بچوں کے دودھ اور دوائیوں میں تخفیف کرنا تو گوارا کرلیں گے مگر مجال ہے کہ کوئی پیر مقرر شاعر ونقیب کی عزت و عظمت، شان و شوکت، اور نذرانے میں ذرہ برابر بھی کمی واقع ہو
پورے سال پیر صاحبان کا جم غفیر علاقے میں حاضر و موجود ہوتا ہے، لاکھوں کروڑوں کے لفافے اہل سیمانچل سے حاصل کرنے کے بعد جب وہی پیر صاحبان اپنی خانقاہوں میں پہنچتے ہیں، اور خانقاہوں کے اعراس کا وقت ہوتا ہے ، اور جب وہی غریب مرید اپنے پیر کی شرف زیارت کا قصد کرکے اپنے گھر سے نکلتا ہے اور جب خانقاہ کی دہلیز پر اپنا قدم رکھتا ہے تو پیر صاحبان کے خُدّام دھکے دے کر انہیں باہر کا راستہ دکھاتے ہیں
وہ لاکھ دہائی دیتا ہے کہ میں حضرت کا مرید ہوں، جب حضرت ہمارے علاقے میں دورے پر ہوتے ہیں تو حضرت کا قیام ہمارے غریب خانہ پر ضرور ہوتا ہے، مگر وہاں اس کی ایک بھی نہیں سنی جاتی،
المختصر یہ کہ حالات اس سے بھی دگر گوں ہیں جس کو صفحۂ قرطاس پر نہیں لایا جاسکتا ، آمدم برسر موضوع
تو میں عرض کررہا تھا کہ علاقے سے ہرسال خانقاہوں کے پیران کرام کی بارگاہوں میں علاقے کی عوام کروڑوں نذرانے کے طور پر پیش کرتی تھی ہے
مگر جب اہل علاقہ پر آندھی و سیلاب کی شکل میں مصائب و آلام کےطوفان ٹوٹتے ہیں، تو آج تک سجادگان خانقاہ نے اپنے مریدین کی خبروخیریت دریافت نہیں فرمایا، الاماشاء اللہ
ابھی ابھی جب پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ تھا، لوگ دانے دانے کو ترس گئے تھے، ناجانے کتنے لوگوں کی بھوک سے موت ہوگئی، اس مصیبت کی گھڑی میں خاص طور پر سیاسی جماعتوں نے صاحبان ثروت نے اور ہرذمہ دار فرد نے اپنی بساط کے مطابق ایک دوسرے کی امداد کی،
مگر راستہ دیکھتے رہ گئے غریب مریدین کہ ہمارے پیر کی طرف سے کوئی نا کوئی امدادی کٹ تو ہم تک ضرور پہنچے گا، کیونکہ ہم نے اپنے پیر کی خدمت جان ومال سے کی ہے
اپنی اولادوں کو بھوکے سونے پر مجبور کیا ہے مگر پیر کے نذرانے میں کوئی کمی نہیں کی، اسی لئے ہمارے پیر کو ہماری یاد ضرور ستا رہی ہوگی،
کاش ایسا ہوتا کہ امیر پیر کا دل غریب مرید کی بے بسی پر دھڑکتا،
بے چارہ مرید بے بسی کے عالم صبح سے شام تک اپنے دوار سے بار بار جھانکتا رہا کہ اب شاید آجائے پیر کی جانب سے کوئی امدادی وفد
مگر نا آنا تھا نہیں آیا
یہی احوال ہیں پیشہ ور خطیبوں بازاری شاعروں اور جاہل نقیبوں کے ہیں،
اس دوران جب قوم کو ضرورت تھی صرف سہارے کی تو ان نامور خطباء، شعراء، نقباءنے
جو علاقے سے ایک ایک رات میں 25 ہزار سے لیکر 60 ہزار تک کا نذرانہ لے جاتے ہیں، کسی نے بھی اہل علاقہ کی حال پرسی نا فرمائی
مگر لاک ڈاؤن جوں ہی ختم ہوا، لوگ بیوی بچوں کو چھوڑ کر اپنی جان ہتھیلی پر لیکر مزدوری کے لئے پردیس گئے اور جب کچھ کما کر اپنے گھر لوٹے تو پیسوں کی گرمی نے انہیں جلسہ کرنے پر مجبور کردیا
اور وہی پیران کرام کو وہی خطباء عظام، اور وہی بازاری شعراء کو اپنے جلسوں میں 25 سے 60 ہزار تک کا نذرانہ دے کر بلانے کی درخواست کرنے لگے
جنہوں نے کبھی بھی ان کے کھائے ہوئے نمک کا حق ادا نہیں کیا، اور نا ہی اس علاقے کے لئے کچھ کیا
اگر کیا ہے تو صرف ایک کام
وہ کام یہ کہ اپنے اکابرین کا نام لے کر سیمانچل کی عوام سے غلامی کروائی، نذرانے کے نام پر ان سے لاکھوں لوٹے، بے چارہ بے وقوف مرید کو پھر سے بے وقوف بنایا
بس_________!
آج علاقے میں ہزاروں جلسے ہورہے ہیں، کروڑوں روپے بیرونی خطباء و شعراء و نقباء اکٹھا کرکے لے جاتے ہیں ، اور آج ان جلسوں کا کچھ فائدہ بھی نظر نہیں آتا سوائے نقصان کے، ایک بات اور،___ ان رواجی جلسوں نے سماج میں بہت سی برائیوں کو بھی جنم دیا ہے، ان جلسوں کی وجہ سے آئے دن کسی نا کسی کانڈ کی خبر پردۂ سماعت تک ٹکرا ہی جاتی ہے، جلسے جلوس پہلے بھی ہوتے تھے مگر ان جلسوں کا وقار الگ تھا، میں نے خود ان جلسوں کا مشاہدہ کیا ہے کہ آدمی جب جلسہ سننے کے لئے جاتا تھا تو جب تک صلاۃ و سلام نا ہوجائے اپنی جگہ وہ نہیں چھوڑتا، اور جب جلسوں سے اسکی واپسی ہوتی تھی تو کسی نا کسی بتائے گئے بات پر وہ عمل پیرا ضرور ہوتا تھا، آج سے تقریباً دس پندرہ سال پہلے جو جلسے ہوتے تھے وہ تبلیغ کا ایک ذریعہ تھا مگر جو جلسے آج ہورہے ہیں وہ سوائے ذریعۂ تضحیک کے اور کچھ بھی نہیں،.
چلتے چلتے میں ذمہ داران قوم، ائمہ ملت، رہنماء مذہب و مسلک سے گذارش کرتا چلوں کہ آپ قوم کو سمجھائیں کہ اس طرح غیر ضروری جلسوں کا انعقاد یقیناً کوئی فائدہ پہنچانے والا نہیں، یقیناً رواجی جلسوں کے قیام سے صرف اور صرف قوم کا سرمایہ ضائع ہوتا ہے، اب جلسوں اور جلوسوں پر دھیان دینے کی ہرگز ہرگز ضرورت نہیں،
بلکہ اب علاقائی مدارس، اسکول، ہاسپٹل، اور دیگر ضروری سہولیات پر علاقے کے ہر فرد کو نظر کرنے کی سخت ضرورت ہے، جو پیسے آپ جلسوں اور جلوسوں پر پیران کرام خطباء و شعراء کے نذرانوں پر خرچ کرتے ہیں اب وہی پیسے آپ علاقائی مکاتیب و مدارس پر خرچ کریں،
آج علاقائی تعلیم گاہوں میں تعلیم کے نام پر صرف اور صرف ڈھونگ رچا جارہا ہے، اس کی کسی کو خبر نہیں
اس پر سختی کے ساتھ دھیان دیں، علاقائی قابل علماء کی خدمات اپنے ہی علاقے میں لیں، اور انہیں اچھی تنخواہیں ادا کریں، تاکہ وہ فکر معاش سے دستبردار ہوکر علاقے کے نونہالوں کے روشن مستقبل کے لئے جدوجہد کرسکیں،
یاد رکھیں اگر آپ ترقی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو تعلیم تو حاصل کرنی ہی پڑے گی، پیٹ کاٹ کر تعلیم کے لئے بجٹ تو تیار کرنا ہی ہوگا، پیروں اور مقررروں اور بازاری شاعروں کے نذرانے تو بند کرنے ہی پڑیں گے، تب کہیں جاکر آپ کامیابی کی منزل کا راستہ دیکھ سکیں گے، ورنہ یاد رہے ہماری اور آپ ہی کی طرح ہماری اولادیں بھی، مزدوری کرکے اپنا گذر بسر کرنے پر مجبور ہونگی، اور غلامی، جی حضوری، کفش برداری ہی ہمارا مقدر بن کر رہ جائے گا۔


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

غریب نواز

___نہ جانے کتنے سنبھل ابھی باقی ہیں !!

___نہ جانے کتنے سنبھل ابھی باقی ہیں !! غلام مصطفےٰ نعیمیروشن مستقبل دہلی فی الحال …

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔