چاند نظرنہیں آیا، یوم عاشورہ 20/ اگست کو:ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ

چاند نظرنہیں آیا، یوم عاشورہ 20/ اگست کو۔

ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ

رانچی:- ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانامحمد قطب الدین رضوی نے کہاہے کہ مورخہ 9/ اگست 2021 بروز سموار مطابق 29 ذی الحجہ 1442 ہجری کو دارالقضاءادارہ شرعیہ جھارکھنڈ رانچی کے علاوہ ریاست کے تقریبا52 ضلعی وعلاقائ رویت ھلال مرکز سے سال نو 1443 ہجری کے ماہ اول محرم الحرام کے چاند دیکھنے کااھتمام کیاگیا،9/ اگست 2021 بروز سموارماہ محرم الحرام کاچاند ابرآلود ہونے کی وجہ سے رانچی وگردونواح میں نظر نہیں آیا۔ریاست کے مختلف حصوں ہزاریباغ، بوکارو، جمشیدپور، دمکا، راجمحل، کوڈرما، رامگڑھ، گڑھوا، گریڈیہ مدھوپور وغیرہ میں بھی چاند نظر نہیں آیا بیرون ریاست پٹنہ،پورنیہ،کولکاتا،آسنسول،دارجلنگ،لکھنؤ،بنارس،امبیکاپور،بھدرک،راورکیلا،اعظم گڑھ، بریلی شریف، دہلی، راجستھان، گجرات، ممبئ وغیرہ سے رابطہ کیاگیالیکن کہیں سے بھی رویت کی کوئ اطلاع نہیں ملی۔لہذا دارالقضاءادارہ شرعیہ جھارکھنڈ الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکز، ھندپیڑھی، رانچی سے تیس تاریخ کااعتبار کرتے ہوے اعلان کیاجاتاہے کہ مورخہ 11/ اگست 2021 بروز بدھ ماہ محرم الحرام 1443 ہجری کی پہلی تاریخ ہے اور مورخہ 20/ اگست 2021 بروز جمعہ دسویں محرم الحرام یعنی یوم عاشورہ ہے
، اس تعلق سے بعد نمازمغرب دارالقضاءمیں مفتی محمد اعجازحسین مصباحی قاضئ شریعت کی صدارت میں نشست ہوئ جس میں ناظم اعلی مولانامحمد قطب الدین رضوی، مولانامفتی محمد فیض اللہ مصباحی، قاری محمد ایوب رضوی، مولاناجسیم الدین خان، مولاناتاج الدین رضوی، مولانانظام الدین مصباحی، مولانامجیب الرحمن، محمد ضمیرالدین وغیرہ شریک تھے۔

محمد قطب الدین رضوی
6202583475

الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ  (۱)جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ  (۲)جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

آسام

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال ✍🏻— مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی …

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔