نارمل ڈلیوری اور آپریشن کے متعلق کچھ ضروری معلومات

نارمل ڈلیوری اور آپریشن کے متعلق کچھ ضروری معلومات

نارمل ڈیلیوری
نارمل ڈیلیوری
سوال:ڈلیوری میں آپریشن کیوں کیا جاتا ہے؟
جواب:نارمل ڈلیوری کے لیے کچھ چیزیں بہت ضروری ہوتی ہیں جیسے کہ ماں کے پیٹ میں بچے کی پوزیشن ، حمل کا وقت اور ماں کی جسمانی ساخت
ان سب کو بہت غور سے دیکھ کر ہی فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ نارمل ڈلیوری ممکن ہے یا نہیں؟
ان وجوہات سے آپریشن ضروری ہو جاتا ہے۔
1۔ بچے کا ماں کے پیٹ کے اندر ایک مخصوص پوزیشن میں نہ ہونا۔
اگر بچے کی پوزیشن تھوڑی بہت بھی مختلف ہو تو کئی مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔
2۔ حمل کا وقت پورا نہ ہونے کی وجہ سے کسی پیچیدگی کا ہونا۔
3. ماں کی جسمانی ساخت کا نارمل ڈلیوری کے لیے مددگار نہ ہونا۔
4. نال اور آنول میں کسی گڑبڑ کا ہونا
5. بچے کا سائز اور وزن میں زیادہ ہونا
یہ عام فہم چیزیں ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی کئی دیگر عوامل بھی نارمل ڈلیوری کے لیے ضروری ہوتے ہیں جن کی غیر موجودگی میں نارمل ڈلیوری صرف درد اور موت کا سبب بن سکتی ہے۔
بچے کی پوزیشن والی بات کو سمجھنے کے لیے پوسٹ کے ساتھ لگائی تصویر دیکھ لیں اور غور کریں کہ بچے کی پوزیشن میں تھوڑا سا بھی فرق ہونے سے کیسے نارمل ڈلیوری مشکل ہو سکتی ہے۔
سوال :ڈلیوری کے دوران پہلے آپریشن بہت کم کیا جاتا تھا، زیادہ تر نارمل ڈلیوری ہوتی تھی، اب زیادہ آپریشن کیوں کیے جاتے ہیں ؟
جواب:پہلے ٹیسٹ کرنے اور دیگر سہولیات کی کمی کی وجہ سے ڈلیوری کے دوران پیچیدگی آ جانے سے اموات بھی بہت زیادہ ہوتی تھیں جو کہ اب بہت کم ہو گئی ہیں۔ اب پہلے ٹیسٹ وغیرہ کر لیے جاتے ہیں جن سے حمل کی پیچیدگیوں کا علم ہو جاتا ہے اور اگر زچہ و بچہ کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہو تو آپریشن کا فیصلہ کر کے انھیں نقصان سے بچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
سوال:کیا ڈاکٹرز پیسے کے لالچ میں جان بوجھ کر نارمل ڈلیوری کے بجائے آپریشن کرتے ہیں ؟
جواب:عموماً ایسا نہیں ہوتا لیکن بددیانت اور گھٹیا لوگ چونکہ ہر شعبے میں موجود ہیں، اس لیے ایسا ممکن ہے۔ کوئی بھی ڈاکٹر اگر ایسا کرتا ہے تو حرام خوری کرتا ہے۔
لیکن اس سب کے باوجود مریض کو صورت حال کی پیچیدگی کا علم نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر کے مشورے کے خلاف نہیں جانا چاہیے۔
اگر اوپر بیان کیے گئے عوامل میں سے کسی میں کوئی پیچیدگی ہو تو نارمل ڈلیوری کی کوشش میں زچہ و بچہ دونوں کی جان جا سکتی ہے۔
پہلے ڈلیوری کے دوران ماں اور بچے کی اموات کی شرح بہت زیادہ تھی، اب یہ شرح بہت کم ہو گئی ہے۔
آپریشن ہونے کی شرح یقیناً بڑھی ہے لیکن اسی وجہ سے اب ماں اور بچے کے ڈلیوری کے دوران ٹھیک رہنے کے امکانات بھی نسبتاً بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
ہر خاتون کے حمل کی پیچیدگی باقی سب خواتین سے مختلف ہوتی ہے، اس لیے ان معاملات کو عام لوگ نہیں سمجھ پاتے۔
حمل کے دوران کسی ایک خاتون کے ساتھ پیش آنے والے معاملات کو دوسری خواتین کے حمل پہ نہیں اپلائی کیا جا سکتا۔
یہ بھی ممکن ہے کہ وہ حمل جو پہلے نارمل ڈلیوری کے لیے بالکل موزوں لگ رہا تھا ، عین موقع پہ ظاہر ہونے والی کسی پیچیدگی کی وجہ سے اس کے لیے آپریشن ضروری ہو جائے۔
بدقسمتی سے ہر پیشے کی طرح ڈاکٹری کے پیشے میں بھی گندے لوگ یقیناً موجود ہیں لیکن یہ فیصلہ کرنا کہ آپریشن ضروری ہے یا نہیں عام بندے کے بس کی بات نہیں ہے۔ اس لیے ڈاکٹر کا مشورہ ماننے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
اگر کسی بھی پیچیدگی کی وجہ سے نارمل ڈلیوری میں زچہ و بچہ کی جان کو خطرہ لاحق ہو تو کیا آپریشن کر کے اس خطرے سے بچنا ہی بہتر فیصلہ نہیں ہو گا ؟؟؟
کچھ پیسے یا تھوڑا سا وقت یا اپنی تکلیف بچانے کی خاطر ان معاملات میں رسک نہ لیا کریں۔ یہ بہت حساس معاملات ہوتے ہیں۔ حمل کے دوران باقاعدگی سے مکمل چیک اپ کروانا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔
اور بہترین طریقہ یہی ہوتا ہے کہ حمل کے دوران بار بار ڈاکٹر بدلنے کے بجائے ایک ہی ڈاکٹر سے باقاعدگی سے چیک اپ کروایا جائے تاکہ اسے شروع سے آخر تک مکمل صورت حال کا علم ہو اور وہ ماں اور بچے کے لیے بہتر فیصلہ کر سکے۔ اسی وجہ سے کئی ہسپتالوں میں عین ڈلیوری کے وقت آنے والی خواتین کی نسبت عموماً ان ہی خواتین کو ڈلیوری کے لیے لیا جاتا ہے جو وہیں سے مسلسل چیک اپ کروا رہی ہوں۔
بعض اوقات ہم اوور سمارٹ بننے کی کوشش میں ڈاکٹر کے مشورے پہ عمل نہیں کرنا چاہتے جو انتہائی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ یہ بھی ایسا ہی معاملہ ہے جس میں ڈاکٹر کی منشا کے خلاف جانا زچہ و بچہ کے لیے جان لیوا ہو سکتا ہے۔
کچھ ڈاکٹرز یقیناً اس معاملے میں حاصل برتری کا ناجائز فائدہ اٹھا کر حرام رزق کماتے ہیں لیکن ان چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے ہم میں سے کوئی بھی اپنے کسی عزیز کی جان تو داؤ پر نہیں لگا سکتا نا ؟
(ڈاکٹر نویدخالد)

الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ  (۲)جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔مزید پڑھیں:

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

IND vs WI ODI: ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا اعلان، طوفانی کھلاڑی کی 2 سال بعد واپسی، بھارت کے خلاف 2 سنچریاں

[ad_1] جھلکیاں ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ کا …

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔