آسامی مسلمانوں پر مظالم کی داستان، گولیاں برساتی پولیس!!

کیا ہے آسامی مسلمانوں پر مظالم کی داستان، کیوں گولیاں برسارہی ہےپولیس؟

 فورسز کی کارروائی کی کوریج کرنے والا صحافی بھی انتہا پسند نکلا اورمسلمان شخص کی لاش پر اچھل کود کرتا رہا اور بھارتی فوجی خاموش تماشائی بنے رہے۔اس مسلمان کو پولیس ڈنڈے مار مار کرشہید کردیتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی اپنے حواس خوف کی وجہ سے کھو بیٹھتے ہیں، پھرپولیس ہی نہیں پولیس والوں کا ایک کیمرہ مین ٹھڈے مار مار کرشہید کرتا ہے لیکن اس پردنیا بھرسے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہےکہ مودی سرکار کی جانب سے بھارت کو ہندو ریاست بنانے کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور مسلمانوں کے بعد دیگر اقلیتوں کا بھی بھارت میں رہنا مشکل کردیا گیا ہے۔کشمیریوں کے بعد بھارتی انتہا پسند حکومت نے آسام میں بھی مسلمانوں کو نشانے پر رکھ لیا۔ وہ یوں کہ حکومت نے آسام کے 19 لاکھ افراد سے بھارتی شہریت چھین لی ہے جن میں سے زیادہ تر مسلمان ہیں جنہیں بنگلہ دیشی قرار دیدیا گیا ہے۔
حکومتی اہلکاروں نے نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کی حتمی فہرست سے ان لوگوں کے نام نکال دیے جو یہ ثابت نہ کرسکے کہ وہ 24 مارچ 1971 کو یا اس سے پہلے آسام پہنچے تھے۔ ان میں کچھ ہندو بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ لوگ بنگلہ دیش سے غیر قانونی طور پر نقل مکانی کرکے آسام میں آباد ہوگئے تھے۔ ان 19 لاکھ افراد کو اپیل کیلئے چار ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔
اِن اقدام سے اب مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے 19 لاکھ سے زیادہ افراد نہ صرف بے گھر ہو گئے ہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اب انہیں جیل میں ڈال دیا جائے گا جس کے لیے پہلے سے ہی آسام میں دس جیلوں کی تعمیر جاری ہے۔ ایک جیل میں تین ہزار افراد تک کو قید کرنے کی گنجائش ہے۔ مودی سرکار نے ریاست آسام میں ممکنہ احتجاج کو طاقت کے ذریعے دبانے کا منصوبہ بھی بنایا ہوا تھا۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں صورتحال پر قابو رکھنے کیلئے 60 ہزار پولیس اہلکار اور 19 ہزار پیرا ملٹری اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔ احتجاج کرنے والوں کو ملک بدرکردیا جاتا ہے ، پولیس اس قدر ظلم کرتی ہے، جس طرح آج ایک شہری کو  پولیس نے جس طرح ظلم کا نشانہ بنا کرجان سے مار دیا ریاست آسام بھارت کے شمال مشر ق میں واقع ہے ، اس کا دارالحکومت دسپور ہے ۔ یہ ریاست گھنے جنگلوں اور سرسبز پہاڑوں کی سرزمین کہلاتی ہے ۔

آسام کی مجموعی آبادی میں مسلمانوں کا تناسب چونتیس فیصد بتایا جاتا ہے۔ آسام کے اکثر مسلمان بنگالی زبان بولتے ہیں جس کی وجہ سے ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ یہ بنگالی ہیں۔آسام میں مسلمانوں کی شہریت کا معاملہ گزشتہ39برس سے انتہائی سنگین چلاآ رہا ہے ۔ ماضی میں ایسے لاتعداد واقعات رونماہو چکے ہیں جب ریاستی اداروں کی ملی بھگت سے متشدد ہندو تنظیموں نے مسلمان آبادیوں پر حملے کئے جن میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے ا ور ان کی جائیدادیں برباد ہوئیں۔ مسلمانوں کو مختلف ادوار میں بنگالی ہونے کے الزام میں موت کے گھاٹ اتاراجاتا رہا ہے ۔
آسام کے مظلوم مسلمان 1983ء کے فسادات کو یاد کر کے آج بھی خون کے آنسو بہاتے ہیں جب ہندو تنظیموں نے صرف چند دنوں میں چار ہزار کے قریب مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، عورتوں کی عصمت دری کی اور ان کی املاک کو لوٹاگیا ۔ اس واقعے کے متاثرین آج تک خوارہو رہے ہیں لیکن ہماری عدالتیں انہیں انصاف فراہم کرنے سے کلی طور پر انکاری ہیں ۔


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ  (۲)جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

مسلم بورڈ نیپال

ان شاءاللہ العزیز "مسلم بورڈ نیپال”ملت کے  درد کا مداوا ہوگا!!

آج ہم علمائے ملت اسلامیہ فقط آپسی حرص وطمع، متکبرانہ چال و ڈھال، غیر مناسب حرکات وسکنات، عوام اہل سنت کی جانب معمولی رجحانات کے حامل ہیں۔آج ہم اپنی کج روی کے سبب کم نصیبی و محرومی پر جس قدر ماتم کریں، کم ہے۔

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔