مولاناقمرانجم فیضی ،ایم ایس اور، بلرامپور کے ضلع صدرمنتخب

مولاناقمرانجم فیضی ،ایم ایس اور، بلرامپور کے ضلع صدرمنتخب 
پریس ریلیز /

مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا اہلسنت والجماعت کی ملکی سطح کی اسٹوڈنٹ اور یوتھ ونگ ہے اور ہندوستانی حکومت کے سوسائٹی ایکٹ میں رجسٹرڈ ہے ۔اس کا قیام علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 1977/ میں ہواتھا ۔یہ تحریک مارہرہ شریف خانقاہ کے سجادہ نشین حضرت سید امین ملت امین میاں قادری برکاتی مدظلہ العالی کی سرپرستی میں اور معروف شخصیت ڈاکٹرشجاعت قادری کی صدارت میں کامیابی کی طرف گامزن ہے۔
جس کا مقصد تشدد اور دہشتگردی کا تدارک ہے اور مسلم نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنا کر ملک وملت کا سرمایہ بناناہے مزید نوجوان طلبہ کے درمیان اسلام کے پیغام کو پھیلانا ۔طلبہ کو عصری درسگاہوں، یونیورسٹیوں میں اسلامی ماحول فراہم کرنا، نیز طلبہ کے قلوب و اذہان میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا،اس کے علاوہ بھی دیگر  اغراض و مقاصد ہیں، انہی چیزوں کے پیش نظر مورخہ 10 دسمبر بروز جمعہ 2021/ کو مشہور و معروف صحافی اور مجلہ جام میر کے چیف ایڈیٹر حضرت مولانا محمدقمرانجم قادری فیضی سدھارتھ نگری کی دینی، ملی، ادبی مذہبی اور سماجی خدمات کو مد نظر دیکھتے ہوئے مسلم اسٹودینٹ آرگنائزیشن (ایم ایس او) ضلع بلرامپور کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔
اس موقع پر مولانا محمدقمرانجم فیضی نے ایم ایس او کے چیئرمین محترم ڈاکٹر شجاعت قادری اور ایم ایس او اترپردیش کے صدر حضرت علامہ مولانا ابو اشرف ذیشان صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔اور کہا کہ اِن حضرات نے مجھے اس چیز کے لائق سمجھا، ان شاء اللہ پوری زمہ داری کے ساتھ مسلم اسٹوڈنٹ کے اغراض و مقاصد کو بہترین ڈھنگ سے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔مزید آپ نے کہا کہ مَیں اس تحریک کو مزید مستحکم اورتقویت بخشوں گا، ایک وقت تھا جب یہ تنظیم صرف یوپی کے کچھ اضلاع میں سرگرم تھی ،جس کا دائرہ کار محدود تھا مگر آج اس تحریک نے مختلف صوبوں کے بیشتر اضلاع میں اپنی شاخ قائم کرکے ایک مضبوط و مستحکم ٹیم تیار کر چکی ہے، ابھی ماہ نومبر 2021 کو 7/8 تاریخ میں لکھنؤ کی سر زمین پر پری جات ہوٹل میں نیشنل ڈیلیگیٹ کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں ملک ہندوستان کی عظیم المرتبت شخصیات نیز یونیورسٹیز کے پروفیسران، علماء کرام، مفتیان عظام، شعراء اسلام، ادبا شریک ہوئے تھے، جس میں مولانا قمرانجم فیضی صاحب بھی شریک ہوئے تھے ۔
اِس خصوصی موقع پر ملک و ملت کے دینی ادنی ملی سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں خصوصی طور سے مفتی اسراراحمد فیضی واحدی صدر رضا اکیڈمی گونڈہ، قاری عبدالرحمن ضیائی ممبئی، پروفیسر ارشدخان رضوی آگرہ، مولانا فیاض خان برکاتی مصباحی بلرامپور، مولانا صادرخان ثقافی، مولانا ریحان رضا، مولانا عارف القادری واحدی اتراکھنڈ، مولانا ارشاد ازہری بریلی شریف، مولانا افتخار قادری، جناب ارشدرضا دہلی، مولانا ارمان علیمی، مولانا عبدالرشید مصباحی دھانےپور، مولانا قمراخلاقی امجدی، حافظ مبارک حسین، مولانا جمال اخترصدف گونڈہ، مفتی سید شہبازاصدق چشتی ساؤتھ افریقہ، مولانا شمس عالم مصباحی صدر ایم ایس او مہراج گنج، ڈاکٹرقائم الاعظمی علیگ، مفتی عبدالحکیم نوری، جناب شہبازانصاری، مفتی رضاالمصطفی برکاتی، مولانامحمد رضا اترولہ ،مولانا آصف نوری صدر ایم ایس او کشن گنج بہار، قابل ذکر ہیں،


الرضا نیٹ ورک کو  دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوائن کریں:
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ  (۲)جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کو ٹویٹر پر فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

مسلم بورڈ نیپال

ان شاءاللہ العزیز "مسلم بورڈ نیپال”ملت کے  درد کا مداوا ہوگا!!

آج ہم علمائے ملت اسلامیہ فقط آپسی حرص وطمع، متکبرانہ چال و ڈھال، غیر مناسب حرکات وسکنات، عوام اہل سنت کی جانب معمولی رجحانات کے حامل ہیں۔آج ہم اپنی کج روی کے سبب کم نصیبی و محرومی پر جس قدر ماتم کریں، کم ہے۔

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔