آہ! مفتی آل مصطفی مصباحی صاحب بھی نہ رہے!!

آہ! مفتی آل مصطفی مصباحی صاحب بھی نہ رہے

۔۔۔۔۔۔موت العالم موت العالم۔۔۔۔۔۔۔

یوں تو دنیا میں ہر کوئی آیا ہی اس لیے ہے کہ وہ اپنی مقررہ مدت کو پورا کر کے دار آخرت کی جانب کوچ کر جائے گا۔ لیکن جانے والے کی حیثیت و لیاقت اور فضل و مراتب کو دیکھ کر انسان دکھ و درد کا احساس کرتا ہے جانے والا جیسی حیثیت کا حامل ہوگا اس کے غم میں ویسے ہی انسان نڈھال ہوگا۔ اس تناظر میں محقق دوراں، فقیہ عصر، استاذ العلماء حضرت مفتی آل مصطفی مصباحی صاحب قبلہ کٹیہار بہار استاد و مفتی جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی یوپی کی ذات کو دیکھا جائے تو زبان برجستہ پکارے گی اس بندے کے اندر ہر وہ خوبی موجود تھی جس کے جانے پر رنج و غم ہوتا ہے۔ ابھی تین دن قبل جمعہ کو خلیفہ مفتی اعظم ہند عالم کبیر حضرت مفتی حسن منظر قدیری صاحب علیہ الرحمہ کے چلے جانے سے پوری دنیاے سنیت نڈھال تھی ہی کہ آج اچانک یہ خبر موصول ہوئی کہ اسی علاقے کی ایک اور باعلم شخصیت فقیہ عصر مفتی آل مصطفی مصباحی بھی نہ رہے خبر دیکھتے ہی سکتہ میں پڑ گیا اور زبان سے کلمہ استرجع نکلا دل بڑا غمگین ہوا کہ اہل سنت کا ایک عظیم محقق و مشفق مدرس ہمارے درمیان سے چلا گیا۔ خیر مرضی مولی از ہمہ اولی۔

جانے والے میں بے شمار خوبیاں تھی سنجیدہ مزاج، نیک طینت، علم و عمل کا سنگم، اخلاق و کردار کا پیکر، میدانِ تحقیق و تدقیق کا کوہ ہمالہ، اکابر شناس ، اصاغر نواز سب تھے مفتی آل مصطفی صاحب۔ ان کی رحلت سے اہل سنت کا عظیم خسارہ ہوا جس کی تلافی دور دور تک نظر نہیں آرہی ہے۔
اللہ کریم مفتی صاحب کو غریق رحمت کرے اور بشری تقاضے کے مطابق جو غلطیاں ہوگئی ہوں ان کو معاف کرے نیز ان کے پسماندگان کو صبر و تحمل عطا کرے۔ اور ان کے جملہ تلامذہ و لواحقین و متعلقین کو صبر جمیل دے۔

میں اپنی اور جماعت رضاے مصطفی شاخ سیتامڑھی کی جانب سے ان کے صاحبزادگان اور لواحقین کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اور جن کے اس دکھ کی گھڑی میں ان کے برابر کا شریک ہوں۔

ابر رحمت ان کی مرقد پر گہر باری کرے
حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے

شریک غم:
محمد فیضان رضا علیمی
مدیر اعلی سہ‌ماہی پیام بصیرت سیتامڑھی
نائب صدر جماعت رضاے مصطفی شاخ سیتامڑھی بہار
مقیم حال: راے پور چھتیس گڑھ
مورخہ ۱۰۔ جنوری ۲۰۲۲ء بروز پیر


الرضا نیٹ ورک کو  دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوائن کریں:
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ  (۲)جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کو ٹویٹر پر فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

گنبد اعلیٰ حضرت

حضور مفسر اعظم ہند بحیثیت مہتمم: فیضان رضا علیمی

یوں تو حضور جیلانی میاں علیہ الرحمہ کو اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری نے بسم اللہ خوانی کے وقت ہی جملہ سلاسل کی اجازت و خلافت مرحمت فرما دی تھی اور آپ کے والد ماجد نے بھی ۱۹ سال کی عمر شریف میں ہی اپنی خلافت اور بزرگوں کی عنایتوں کو آپ کے حوالہ کر دیا تھا لیکن باضابطہ تحریر ی خلافت و اجازت ، نیابت و جانشینی اور اپنی ساری نعمتیں علامہ حامد رضا خان قادری نے اپنی وفات سے ڈھائی ماہ قبلہ ۲۵۔

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔