حفیظ ملت حضرت مولانامفتی عبدالحفیظ رضوی قادری نوری مصباحی کی مختصر حیات وخدمات

حضور حفیظ ملت کا سوانحی خاکہ

مفکر اسلام،قاضئ شریعت،حضور حفیظ ملت،حضرت علامہ ومولانا الحاج الشاہ مفتی عبدالحفیظ رضوی،قادری،نوری،مصباحی علیہ الرحمۃ والرضوان سابق صدر شعبۂ افتا مرکزی ادارۂ شرعیہ پٹنہ وقاضئ ضلع مدھوبنی،بہار کی مختصر حیات وخدمات:

ولادت باسعادت:٢٣/ ستمبر ١٩٥١عیسوی
مقام ولادت:چتری،کلیان پور نگرپالیکا ۲/ضلع سرہا،نیپال
نام ونسب:مفتی عبدالحفیظ رضوی بن شیخ محمد کلب حسین بن شیخ محمد نصرالدین بن شیخ غلام رسول رحمہم اللہ (آپ نسبی اعتبار سے شیخ صدیقی ہیں)
القابات وخطابات:مفکراسلام(واجد پور،ضلع مدھوبنی کے جلسے میں غیرمقلد اور دیوبندی کے مشترکہ سوالات کا جواب دینے کے بعد حضور شیرنیپال رحمہ اللہ تعالیٰ نے برسر منبر اکابر واعاظم علما کی موجودگی میں "مفکر اسلام” کے خطاب سے نوازا تھا اور فرمایا آپ کے سر میں جتنے بال ہیں اللہ نے اس سے زیادہ علم سے نوازا ہے)،قاضئ شریعت،جامع معقول ومنقول،ماہر علم منطق وفلسفہ،خطیب اعظم بہار،بازوے راست ومعتمد خاص شیرنیپال۔
فراغت:۷/مئی ١۹۷۲ء مطابق ۲٣/ربیع الاول ١٣۹۲ھ۔ جامعہ اشرفیہ،مبارک پور۔
مادران علمی:
(١) گاؤں کا مکتب
(٢) مدرسہ رضویہ شمس العلوم باڑا،ضلع سیتامڑھی
(٣) مدرسہ علیمیہ انوارالعلوم دامودر پور،ضلع مظفر پور
(۴) مدرسہ اصلاح المسلمین معروف بہ جامعہ حنفیہ غوثیہ جنک پور دھام،ضلع دھنوشا
(٥) جامعہ رضویہ منظر اسلام محلہ سوداں گراں رضا نگر، بریلی شریف
(٦) مدرسہ اشرفیہ مصباح العلوم (موجودہ نام الجامعۃ الاشرفیہ) مبارک پور،ضلع اعظم گڑھ۔
اساتذہ وشیوخ:
(۱) حضور حافظ ملت،استاذ العلما،جلالۃ العلم،مولانا شاہ عبدالعزیز محدث مرادآبادی ثم مبارک پوری قدس سرہ بانی جامعہ اشرفیہ(مبارک پور)
(۲)نائب حافظ ملت،حضرت علامہ حافظ عبدالرؤف بلیاوی قدس سرہ سابق نائب شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ(مبارک پور)
(۳)شیخ الادب،حضرت مولانا قاضی محمد شفیع اعظمی قدس سرہ سابق ناظم تعلیمات جامعہ اشرفیہ(مبارک پور)
(۴)بحرالعلوم،حضرت علامہ مفتی عبدالمنان اعظمی قدس سرہ سابق شیخ الحدیث وصدر شعبۂ افتا جامعہ اشرفیہ(مبارک پور)
(۵) شیخ طریقت،حضرت شمس الاولیا،مولانا محمد شمس الحق رضوی قدس سرہ(باڑا شریف)
(٦) فقیہ عصر،حضرت مولانا علی احمد جیدالقادری قدس سرہ(سرکانہی شریف)
(۷) شیر نیپال،حضرت علامہ مفتی جیش محمد برکاتی قدس سرہ بانی خانقاہ برکات(لہنہ شریف)
(۸)حضرت مولانا محمد داؤد رضا مرحوم (بیتہا،سیتا مڑھی)
مراکز تدریسی خدمات:
(١)جامعہ اشرفیہ،مبارک پور (بحیثیت معین المدرسین)
(٢) مدرسہ فیض العلوم،محمد آباد گوہنہ،ضلع مئو،یو۔پی
(٣) جامعہ حنفیہ غوثیہ،جنک پور،نیپال
(۴) مدرسہ اسلامیہ بحرالعلوم بلڈیہا،جے نگر
(۵) دارالعلوم جیش رضا(سابق ادارۂ شرعیہ مدھوبنی)سمیتی بازار،جے نگر۔
تاسیس مدارس ومساجد:
١۔مدرسہ اسلامیہ بحرالعلوم بلڈیہا جےنگر،ضلع مدھوبنی،بہار سن قیام ١٩٧٣ء
٢۔دارالعلوم جیش رضا،سمیتی بازار،جےنگر،مدھوبنی
٣۔مدرسہ کنزالعلوم غوثیہ،کیتھائی،مدھوبنی
۴۔دارالعلوم انوار رضا،بڑا بازار،مدھوبنی
۵۔دارالعلوم رضویہ حفظیہ،برہی جےنگر،سن قیام ٢٠/اپریل ١٩٩٢
٦۔مدرسہ قادریہ بیت العلوم،بھواڑہ محلہ ماتھا ساگر نبی نگر وارڈ نمبر ٢٥/ درگاہ چوک والے راستہ میں،مدھوبنی
۷۔نوری جامع مسجد،بھلوا ٹولہ،جےنگر کی تعمیر جدید سن ١٩٨٣ء
٨۔اسلام پور،نزد کلہواہی کی مسجد
٩۔مئواہی (راج نگر سے پورب ایک گاؤں) کی مسجد
١٠۔ حضرت ممدوح مکرم نے صوبۂ راجھستان،انڈیا کے کئی شہروں میں مساجد کی بنیاد ڈالی اور اس کی تعمیر میں محرک اعلی رہے جہاں سے مسلک ومذہب کی خدمات انجام دیی جارہی ہے۔
مشاہیر تلامذہ
(١)نائب شیرنیپال،حضرت مولانا الحاج احمد حسین برکاتی صدر المدرسین جامعہ برکات النبی لہنہ،نیپال
(٢)حافظ احادیث کثیرہ،حضرت مولانا الحاج محمد حسین ابوالحقانی مصباحی قدس سرہ،لوکہا بازار،بانی جامعہ فاطمۃ الزہرا،دونار چوک دربھنگہ،بہار
(٣) حضرت مولانا مفتی محمد امین الدین نوری مصباحی قدس سرہ سابق صدر المدرسین مدرسہ حنفیہ اشرفیہ لہان،ضلع سرہا،نیپال
(۴) حضرت مولانا الحاج محمد سلیم اختر بلالی مصباحی صدر المدرسین مدرسہ اسلامیہ امانیہ لوام،دربنھگہ کمشنری،بہار
(۵) حضرت مولانا مفتی محمد اظہار احمد نوری برکاتی مہتمم دارالعلوم غوثیہ بھیمواں،سیتا مڑھی
(۶) حضرت مولانا محمد صابر القادری صاحب سیراہی،ضلع مدھوبنی،بہار۔
(۷) حضرت مولانا محمد عابد حسین مصباحی فیضان تاج الشریعہ رضوی کتاب گھر،جےنگر
مرشد گرامی:
شہزادۂ اعلی حضرت،امام الفقہا،مفتی اعظم ہند،حضرت علامہ مصطفی رضا قادری نوری علیہ الرحمۃ والرضوان۔
اجازت وخلافت:
(۱)نواسہ وخلیفہ حضور مفتی اعظم،خالد ملت،حضرت علامہ ومولانا محمد خالد رضا خان قادری علیہ الرحمہ(بریلی شریف)
(۲) خلیفۂ حضور مفتی اعظم ہند،قاضئ شہر بنارس،حضرت مفتی غلام یٰسین نوری دامت برکاتہم العالیہ
(٣) خلیفۂ حضور احسن العلما مارہروی،حضرت مفتی محمد جیش برکاتی علیہ الرحمہ(لہنہ شریف)
(۴)علاوہ ازیں سلسلۂ عالیہ عمادیہ سے بھی خلافت واجازت حاصل تھی۔
اہلیہ:محترمہ فاطمہ خاتون صاحبہ بنت شیخ محمد جنیف مرحوم بھیمواں۔
اولاد: ایک صاحبزادہ اور پانچ صاحبزادیاں۔
تصنیفات وتالیفات:١٩/ پارے تفسیر قرآن وفتاویٰ نویسی(غیر مطبوعہ)
سفر حج وزیارت:١٨/نومبر ٢٠٠۷ء۔
تاریخ وصال: ۲۳/ ذی الحجہ ۱۴۲۸ھ مطابق ۲/ جنوری ۲۰۰۸ء بروز بدھ ۹/ بج کر ۲۵/ منٹ پر۔
نماز جنازہ:حضور حفیظ ملت کی نماز جنازہ آپ کے مشفق استاذ حضرت شیر نیپال قدس سرہ نے پڑھائی اور جم غفیر نے شرکت کی۔
مقام تدفین:(مزار اقدس) بیرا جے نگر،ضلع مدھوبنی،بہار(خانقاہ رضویہ حفیظیہ)

مرتبہ:محمد رجب القادری عفی عنہ 
ابن:حضرت مولانا محمد سالم رضا برکاتی
(متوطن:چتری،ضلع سرہا،نیپال)
متعلم:مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا،بریلی شریف
نظر ثانی:صاحب قرطاس وقلم،حضرت مفتی محمد عبدالسلام امجدی برکاتی (تاراپٹی،نیپال)
ناشر:حضور حفیظ ملت فاؤنڈیشن،نیپال


الرضا نیٹ ورک کو  دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوائن کریں:
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ  (۲)جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کو ٹویٹر پر فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

 

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

تاج الشریعہ

حضور تاج الشریعہ بزرگانِ خانقاہِ رضویہ کے امین از: محمد فیضان رضا علیمی، رضاباغ گنگٹی …

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔