کسان تحریک:سبق ہے تمام تنظیموں کے لیے جو اپنے حقوق کی لڑائی لڑرہے ہیں!!
صاحب ہم کسان ہیں صبح سویرے اٹھتے ہیں، سردی ہو یا گرمی یابر سات، دھوپ ہو یا چھاؤں صبح صبح ہم اپنے کھیتوں میں جاتے ہیں، ہل چلاتے ہیں، کھیتوں میں جتائی بوائی روپائی کرتے ہیں،، ہم زمین کے اندر بیج ڈالتے ہیں