مطالبۂ جہیز معاشرے کا ناسورہے
نکاح اس پاکیزہ رشتے کا نام ہے جس کی کوکھ سے دنیا کے سارے رشتے وجود میں آتے ہیں،دنیا کے سارے رشتوں کی اہمیت اپنی جگہ مگر یہ وہ واحد رشتہ ہے جس کی داغ بیل اللہ عزوجل نے جنت میں ڈالی، نسل انسانی کی بقا و افزائش اسی رشتے پر منحصر ہے،