نبی رحمت ﷺ کی شان میں گستاخی کسی بھی طور برداشت نہیں!!
اہل اسلام کے جذبات کو مجروح کرنے والی خبر موصول ہوئی جس میں ایک ناعاقبت اندیش،گھٹیا سوچ کا حامل، اسلام و پیغمبر اسلام سے عداوت رکھنے والا فرانسیسی صدر نے گھناؤنی حرکت کی ہے، اور عالمی طور پر ایسی شنیع و قبیح حرکت کی مذمت کی جارہی ہے، اور پوری دنیا کے منصف و امن پسند افراد اس ناپاک حرکت کی مخالفت کر رہے ہیں،وہ ہے فرانسیسی صدر "عمانویل ماکروں”کی گستاخی جس نے آزادی اظہار راے کے نام پر حضور نبی رحمت، پیغبمر امن و آشتی، جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں بدترین گستاخی ،اور گستاخی پر مشتمل ان خاکوں کی گذشتہ جمعہ نمائش کی ہے