ملکی حالات پہ سوشل میڈیا کی دوربین : احمدرضا صابری
وطن عزیز میں اِن دنوں جو ہورہاہے وہ امید کے خلاف تو نہیں ہے البتہ تباہ کن ضرور ہے۔ دن بدن حالات کی سنگینی بڑھی جارہی ہے افراتفری اور خوف ودہشت کا سایہ گہراتا جارہا ہے۔ غیر یقینی صورت حال اور تشویشناک مستقبل کا ڈر عوام وخواص میں سہرن پیدا کررہا ہے۔موجودہ حکومت اپنے فاشسٹ ایجنڈے کو پورے ملک پر تھوپنے کے لیے کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہے۔