جامعہ اشرفیہ,جامعہ علیمیہ ودیگر مدارس اہل سنت و جماعت کے فارغین جو دہلی یا اس پاس کی کسی یونیورسٹی میں عصری تعلیم کے حصول کے واسطے جاتے ہیں,ان میں سے اکثر لوگ صلح کلی بن جاتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ صلح کلیت کے نمائندے ان فارغین سے رابطہ کرتے ہیں اور ان کو مذبذب بنا دیتے ہیں۔
Read More »alrazanetwork
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم: شمائل و خصائل! (پہلی قسط)
اللہ رب العزت نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جس طرح کمال سیرت میں تمام اولین و آخرین سے ممتاز،اور افضل و اعلی بنایا۔اسی طرح آپ کو جمال صورت میں بھی بے مثل و بے مثال پیدا فرمایا۔ہم اور آپ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بے مثالی کو نہیں سمجھ سکتے۔وہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہ جو دن رات ،سفر وحضر میں جمال نبوت کی تجلیاں دیکھتے رہے۔انھوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جمال جہاں آرا کے فضل و کمال کی جو تصویر کشی کی ہے ۔
Read More »حضرت مخدوم علاء الدین علی احمد صابر کلیری رحمة اللہ علیہ
آپ کے مجاہدہ کے بارے بیان کیا جاتا ہے کہ آپ بارہ سال تک تقسیم لنگر کا فریضہ انجام دیتے رہے اور لنگر کا ایک دانہ بھی منھ میں نہ ڈالا کیونکہ آپ کو صراحةً کھانے کی اجازت نہ تھی کثرت عبادت کی وجہ سے آپ کا جسم نحیف و ناتواں ہو گیا اور جب بھوک کی شدت برداشت سے باہر ہو جاتی تو جنگلوں میں جاکر پھول پھل کھاکر بھوک مٹاتے پھر تقسیم لنگر میں لگ جاتے ۔ یہ سلسلہ یونہی بارہ سال تک چلتا رہا جس کے سبب جسم اطہر پراستخواں ظاہر ہو گئے یہ حال دیکھ کر با با صاحب آپ سے بولے بیٹا علاؤالدین! تم صرف کھاناہی تقسیم کرتے
Read More »ووٹ ڈالنا ایک ذمہ داری : قصداً کر نظر انداز کرنے والوں کو حالات کا رونا رونے کا کوئی حق نہیں!!
جمہوریت میں ووٹ ایک مقدس حیثیت ہی نہیں رکھتا بلکہ ایک زبردست طاقت بھی رکھتا ہے۔ 1994ء میں صرف 17؍ووٹوں کی اکثریت سے گجرات میں وڈورا سے لوک سبھا کے لئے ایک نوجوان نے جیت حاصل کی اور اسی طرح 1989ء میں بھی صرف 9؍ووٹوں سے کنڈیڈیٹ کو آندھرا پردیش میں انکا پلی سے لوک سبھا کے لئے منتخب کیا گیا۔ دہلی میں مشہور فلمی اداکار آنجہانی راجیش کھنہ سے مشہور بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی نے صرف52؍ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔
Read More »محمد عربی ﷺ کی آمد عرب میں ہی کیوں؟
اگر ہم ملک عرب کوکرہ زمین کےنقشہ پر دیکھیں تو اس کے محلہ وقوع سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالی عزوجل نے ملک عرب کو ایشیاء، یورپ اور افریقہ تین بر اعظموں کے اعظم کے وسط میں جگہ دی ہے۔اس سے بخوبی یہ سمجھ میں آسکتا ہےکہ اگر تمام دنیا کی ہدایت کے واسطے ایک واحد مرکز قائم کرنے کے لیے ہم کسی جگہ کا انتخاب کرنا چاہیں تو اس کے لیے سب سے زیادہ موزوں اور مناسب مقام ہے ۔خصوصا حضور اکرم صلی اللہ وسلم کے زمانے
Read More »آمدسرکاراورموسم بہار
بہار کاموسم دراصل سرسبز وشادابی، رونق وتازگی، فرحت وانبساط، کیف وسرور، اور جوش وولولہ کامظہرہے، اس موسم میں ہرشئے اپنی نکھارسے ’’بہار‘‘ کی موجودگی کا خوبصورت احساس دلاتی ہے، اس وقت ہرشئے اپنی جوانی اورشباب کی منزلیں طےکرتی ہوئی نظرآتی ہے اورجوان وتواناچیزیں تازگی وملاحت آفرینی سے وجدکناں دکھتی ہیں، حتیٰ کہ عمررسیدہ اشیابھی اپنی جاذب نظر رنگت سے اس موسم کے برکات کی شہادت دیتی ہیں۔
Read More »حبِ رسول کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں
صحابۂ کرام کرام کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے بے پناہ محبت کی بے نظیر مثالیں موجود ہے جس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ ان سے جس محبت کا مطالبہ کیا گیا تھا وہ زندگی کے انفرادی و اجتماعی دونوں حصوں میں ہے حقوق اللہ ، حقوق العباد ہر موقع پر آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے صحابہ نے آپ کی سیرت ، طرزِ زندگی کو اپنے دامنِ عمل سے پیوست رکھا جس کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے اصحاب اپنے اپنے وقت میں رفعت و بلندیوں کی
Read More »میلاد النبی ﷺکی محفلیں سجانا کیسا؟
اللہ رب العزت کے بعد سب سے افضل مرتبہ نبی پاک ﷺ کا ہے ،اتنا عظیم کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لیے کلمئہ طیبہ میں اپنے حبیب پاک کا نام شامل فرما لیا ہے،لہذا نبی پاک کا ذکر اللہ کے ذکر کے بعد سب سے افضل کام ہے،اور اللہ کے نیک بندوں کا ذکر کرنا باعث برکت و رحمت ہے،حدیث پاک میں ہے :عند ذکر الصالحین تنزل الرحمۃ:صالحین کے ذکر کے وقت رحمت الہی کا نزول ہوتا ہے ،اسی لیے عاشقان مصطفی ﷺبھی میلادالنبی ﷺکرتے ہیں
Read More »ہم عید میلاد النبی کیوں نہ منائیں ؟
دستورِ دنیا ہے کہ نعمتوں کے حصول پر انسان خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ اورپھر جیسی نعمت ویسی اظہارِ خوشی بھی ہوتی ہے۔ محسنِ کائنات ، شہنشاہِ عرب وعجم حضور پُر نور ﷺتو اللہ کی نعمتوں میں سب سے بڑی اور عظیم نعمت ہیں جو ہمیں عطا ہوئی، کیوں کہ سوائے جملہ نعمتوں کے اس نعمتِ کبریٰ کی بخشش پر رب عزوجل نے احسان جتایا۔ ارشاد ہے لَقَدْ مَنَّ اللہُ عَلَی الْمُؤمِنِیْنَ اِذْبَعَثَ فِیْھِمْ رَسُوْلاً ترجمہ:مومنوں پر اللہ کا احسان ہوا کہ ان میں انہیں میں کا ایک رسول بھیجا۔
Read More »بیٹےکی تعلیم سے ایک فرد جبکہ بیٹی کی تعلیم سے ایک نسل سنورتی ہے!!
تعلیم ہی کل بھی ہماری ترقی اور عروج کی ضامن تھی اور آج بھی دینی دنیاوی سماجی سیاسی اور معاشرتی ساری ترقیاں اسی سے مشروط ہیں، بلکہ ہم عالمی سطح پر رسوا ہی اس لیے ہوئے کہ ہم تعلیم سے دور ہوتے چلے گئے۔ کتنی عجیب بات ہے کہ جس امت کے پیغمبر تقدس مآب پر پہلی وحی ہی تعلیم و تعلم سے متعلق نازل ہوئی آج اسی نبی کی امت تعلیمی میدان میں عالمی سطح پر سب سے بد ترین صورت حال کا شکار ہے۔ پھر زوال امت کے کچھ اور اسباب تلاش کرنے کی ضرورت کیا ہے۔
Read More »