علم کا پہاڑ گر گیا
یعنی مصنف ”مجاہد ملت کا حرف حقانیت“موت کی آغوش میں!!
26اپریل 2021ء بروز دوشنبہ مجاہد ملت کی عظیم علمی یادگار ماہر ہفت لسان، مناظراہل سنت، شہنشاہ تدریس، بقیۃ السلف حضرت علامہ مفتی محمد عاشق الرحمن حبیبی اس دارالفنا کو چھوڑ کر دار البقا کی طرف کوچ کر گئے، واقعی آپ ع ــمدتوںرویاکریںگےجاموپیمانہتجھے۔
کے صحیح مصداق تھے، ایسا بھرا پُرا عالم دین صدیوں کے بعد ہی ملا کرتا ہے۔ حضور مجاہد ملت رئیس اعظم اڑیسہ علامہ شاہ حبیب الرحمٰن قادری ہاشمی علیہ الرحمۃ والرضوان کے علم کے سچے وارث، ان کی شان و شکوہ کے حامل اور ان کے فضل و کمال کے مخزن و محور تھےعلامہ عاشق الرحمن حبیبی ۔ آپ نے انھیں جیسا اور جتنا دیکھا کسی نے نہ دیکھا، حضور مجاہد ملت پر آپ نے جتنا لکھا کسی نے نہیں لکھا۔ جامعہ حبیبیہ الٰہ آباد کے شیخ الحدیث تھے اور اس کے امین و محافظ بھی، جب کہ یہ جامعہ مجاہد ملت کی یادگار ہے۔ سات زبانوں کے ماہر تھے عربی ادب اور فقہ و کلام پرکافی دستگاہ رکھتے تھے، ہر وقت علمی و تعلیمی کاموں میں اپنے آ پ کو مشغول کر رکھا تھا۔ زیادہ وقت گوشہ نشینی میں گزارتے اور تعلیم و مطالعے میں وقت کا تحفظ ایسا کرتے کہ کوئی ان سے سیکھے۔ غیر ضروری کاموں سے کوسوں دور رہتے، قرطاس و قلم اور تحقیق و جستجو ہی سے کام رکھتے۔ آپ کیا گئے کہ علم کا پہاڑ گر گیا۔ آسمان فضل و کمال زمین بوس ہوگیا۔ آپ کے جانے سے علمی دنیا سوگوار ہوگئی بزم حبیبی سونی ہوگئی فقہ و فتوے کا آفتاب گہنا گیا۔
سچ ہے۔
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
میں بار بار ان دنوں سوچ رہا تھا کہ الہ آباد کا سفر کروں اور آپ کی زیارت سے آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاؤں۔ مگر۔ اے بسا آرزو کہ خاک شدہ“ کی شکل سامنے آگئی۔ نکتہ رسی، سخن سنجی، معقولات و منقولات میں گہرائی کے گویا آپ امام تھے۔ تصلب فی الدین، توکل علی اللہ آپ کا شیوہ تھا۔آپ کیا گئے علم کا طنطنہ جاتا رہا، فکر و فن کا جاہ و جلال رخصت ہو گیا۔ اہل علم غم زدہ ہیں اور تلامذہ سوگوار اور دنیاے اہل سنت ماتم کناں ۔ آپ کی تصانیف عربی انگریزی اردو تینوں زبانوں میں علم و کمال کی منہ بولتی تصویریں ہیں، ” مجاہد ملت کا حرف حقانیت“ عربی اردو دونوں زبانوں میں ہے اور بڑی شاہکار تصنیف ہے۔یوں ہی مجاہد ملت کی سب سے ضخیم سوانح حیات ”مرد جوزاء“آپ ہی کے قلم کی یادگار ہے۔
خداے قادر و رحمٰن ،مرحوم کی دینی خدمات کو شرف قبول سے نوازے، ان کے علمی فیضان کو عام کرنے کی ہمیں توفیق بخشے، اور آپ کو کروٹ کروٹ جنت اعلیٰ میں بلند مقام دے۔
سو گوار و غم زدہ۔
محمد عبدالمبین نعمانی قادری
چریا کوٹ مئو یو پی
9838189592
الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !
الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج لائک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
مزید پڑھیں: جلسوں میں بگاڑ، پیشے ور خطیب و نقیب اور نعت خواں ذمہ دار!!! تحریر:جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com محترم قارئین کرام: کرنی کرے تو کیوں کرے اور کرکے کیوں پچھتائے ،، بوئے پیڑ ببول کا تو آم کہا سے کھائے ،، تم جو نیکی آج کروگے اس کا صلہ کل پاؤگے جیسا پیڑ لگاؤگے ویسا ہی … عورت کے چہرے پر دوپٹے کا نقاب دیکھ کر بھنڈارے والے کو وہ عورت مسلمان محسوس ہوئی اس لیے اس کی نفرت باہر نکل آئی۔عورت بھی اعصاب کی مضبوط نکلی بحث بھی کی، کھانا بھی چھوڑ دیا لیکن نعرہ نہیں لگایا۔اس سے ہمیں بھی ایسا ہی محسوس ہوتا ہے شاید وہ خاتون مسلمان ہی ہوگی۔ کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں! از:مفتی مبارک حسین مصباحی استاذ جامعہ اشرفیہ مبارکپور و چیف ایڈیٹر ماہ نامہ اشرفیہ، مبارک پور اللہ تعالی نے اپنے آخری رسول محمد عربی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو رحمۃ للعالمین فرمایا، یعنی اللہ تعالیٰ عالمین یعنی تمام جہانوں کا خالق اور پروردگار ہے اور … آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال ✍🏻— مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی آسام( AAA) ملک کی سرحدی ریاست یعنی چائے، خام تیل، کوئلہ، دلکش پہاڑیوں ، قدرتی نظاروں، سرسبز وشاداب وادیوں، بل کھاتی ندیوں اور سکون کی سرزمین آسام اس وقت سیلاب کی آفتوں سے دوچار ہے۔ ریاست کے 29 اضلاع میں … نکاح کو آسان بنائیں!! ✍🏻 مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی آسام رب تعالیٰ نے انسان کو بہترین تقویم، یعنی اشرف المخلوقات پیدا کیا ہے۔ انہیں ان بےشمار نعمتوں سے سرفراز فرمایا ہے، جنہیں عقل انسانی شمار کرنے سے قاصر ہے۔انہی نعمتوں میں ایک عظیم نعمت نکاح ہے۔ جس طرح انسانی زندگی بسر کرنے …
جلسوں میں بگاڑ، پیشے ور خطیب و نقیب اور نعت خواں ذمہ دار!!!
نفرت کا بھنڈارا
کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں!
آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال
نکاح کو آسان بنائیں!!