خانوادۂ اعلیٰ حضرت کے چشم وچراغ علامہ عمران رضا خان سمنانی میاں سڑک حادثے کا شکار!!
اورنگ آباد بہار، 25 اگست 2021:گل گلزار رضویت شہزادہ حضور اعلیٰ حضرت خلیفہ حضرت تاج الشریعہ نواسہ حضرت امین شریعت جگر گوشہ تاج ملت حضرت علامہ عمران رضا خان صاحب قبلہ قادری برکاتی رضوی نوری المعروف بہ حضرت سمنانی میاں صاحب بریلی شریف ، ضلع اورنگ آباد (بہار) میں ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاع یہ بھی مل رہی ہیں کہ آپ کو بنارس لے جایا جا رہا ہے ۔
احباب اہلسنت علماء ذوی الاحترام بالخصوص ائمہ مساجد واساتذہ مدارس سے حضرت سمنانی میاں صاحب قبلہ کی شفایابی کیلئے خصوصی دعا ء کی درخواست ہے ۔واضح رہے کہ حضرت کو صدر ہاسپٹل سے بہترعلاج کے لیئے بنارس ریفرکردیاگیاہے۔علامہ غلام رسول بلیاوی کی ھدایت پر ادارہ شرعیہ اور اورنگ آباداور قومی اتحاد مورچہ کے ذمہ داران آزاد بھائی، ببلو، رومی، تاج اور دیگرحضرات فوری طورپر موقعہ واردات پر پہنچے ،انہوں نے اطلاع دی ہے کہ بچوں کو چوٹ نہیں آئی ہے وہ اچھے ہیں، فسٹ ایڈ اورنگ آبادصدرہاسپٹل میں ہوگیاہے ۔مولانا قطب الدین صاحب صدر ادارہ شریعہ ، جھارکھنڈ نے اطلاع دی ہے کہ وہ لگاتار اورنگ آباد سول سرجن اور ڈاکٹرز سے رابطے میں رہے، جھارکھنڈ کے وزیرصحت بناگپتاسے بھی اورنگ آباد سول سارجن سے بات کروایا۔
اور رنگ آباد میں عقیدت مندوں کاہجوم ہے ۔حضور منانی میاں زید مجدہ اور خانوادہ اعلی حضرت کے دیگر افراد کو احوال واقعی بتادیاہے سب کے سب دعاگو ہیں۔ملک کے مختلف علاقوں سے لگاتار کالز آرہے ہیں سب متفکر ہیں۔احباب سے دعاے صحت کی پرخلوص گزارش ہے۔
امید ہے کہ تقریبادوگھنٹے بعد حضور سمنانی میاں بنارس پہونچ جائینگے ساتھ میں زخمی سیدصبور میاں، حضرت کے ڈرائیور اور بچے ہیں، اورنگ آباد بہارسے قومی اتحاد مورچہ کے اورنگ آباد ضلع صدر جناب سید آصف صاحب ہمراہ ہیں جو بنارس ہاسپٹل میں ایڈمٹ کے بعد اورنگ آباد واپس ہونگے ۔ان شاءاللہ۔
الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !
الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ (۱)جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ (۲)جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج لائک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
مزید پڑھیں: