!!آسام لہولہان: کئی شہید، ہزاروں بے گھر

!!آسام لہولہان: کئی شہید، ہزاروں بے گھر

 بھارت میں روز بروز خون ریزی کی داستان بڑھتی جارہی ہے،کل(22/ستمبر 2021ء) سے آسامی مسلمانوں پر ہورہے ظلم کی جو خبریں آرہی ہیں ،اس نے دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ، آنکھیں اشکبار ہیں ،دل ودماغ پر عجیب بےچینی و بے قراری ہے ، آہ ! نہتے مسلمانوں کو بے گھر کیا جارہا ہے ، معتبر ذرائع کے مطابق 800/مسلمانوں کے گھروں کو توڑ دیا گیا ہے ، انہیں درماندہ کردیا گیا ہے ،  اور آج شام (23/ ستمبر 2021ء)   آسام لہولہو ہوگیا،آہ! جب بے بس مسلمانوں نے اپنے گھروں کی مانگ کی ، جمہوری ملک میں جینے کے لیے اپنی اجڑی ہوئی بستی کا مطالبہ کیا ،مگر درندوں کی جماعت نے ایک نہ سنی اور انہیں کچل ڈالا  جس میں3/ افراد شہید ہوچکے، حد تو یہ ہوگئی پولیس فائرنگ کی وجہ سے مردہ جان پر پولیس نے لاٹھیاں برسائی اور ایک وحشی درندہ (فوٹو جرنلسٹ)پولیس فائرنگ میں جان کھوۓ ہوئے مردہ لاش پر خوشی کی جشن منارہاتھا ، مردہ لاش پر لات اور گھونسوں سے وار کررہا تھا، اب سوال ہے کہ کیا اسے بی جے پی حکومت (UAPA) کے تحت گرفتار کرے گی؟ یا ملی بھگت کی وجہ سے خاموشی اختیار کرے گی؟ جیساکہ وردی والے کے ساتھ مل جل کر اس درندہ نے بے جان لاش کو کچلا، 

 آسامی مظلوم بھائیوں اور بہنوں ہم نادم وشرمندہ ہیں ، یقیناً ہم آپ کی تکلیف وپریشانی، آپ کےدکھ و درد کو ،جسمانی وذہنی پریشانی کو سمجھ سکتے ہیں ، بے شک ابھی آپ کو ہر طرح ہراساں کیا جارہا ہے ، آپ پریشان ہیں ، بے گھر ہوچکے ہیں ، رہنے سہنے کا ٹھکانہ نہیں ،مجبور و مقہوری حالات میں سسک رہے ہو ،بلک رہیں ہیں ، آنکھیں اشکبار ہیں ،بدن زخموں سے چور ہے ، پیٹ روٹی کو ترس رہا ہے ،آپ کی نگاہیں کہیں نہ کہیں جاکر ٹکی ہیں ، امیدیں وابستہ ہیں کہ اب ہماری مسلم تنظمیں ہماری مدد کرے گیں ، ہمارے کڑھن اور تکلیف کو سمجھے گیں ، آپ بہ زبان حال کہہ رہے ہیں ، ہمارے قائدین کہاں ہیں ؟ سو آپ سے درخواست ہے کہ جرأت وبے باکی ،ہمت وحوصلہ ،صبر وتحمل کے ساتھ آپ ڈٹے رہیے۔ہم پشیمان ہیں ،اورنہایت ہی پشیمان ہیں ، آپ لوگ ہمت و حوصلہ سے کام لیں اور پھر دستور کے مطابق اپنا احتجاج کریں۔


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ  (۲)جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

نفرت

نفرت کا بھنڈارا

عورت کے چہرے پر دوپٹے کا نقاب دیکھ کر بھنڈارے والے کو وہ عورت مسلمان محسوس ہوئی اس لیے اس کی نفرت باہر نکل آئی۔عورت بھی اعصاب کی مضبوط نکلی بحث بھی کی، کھانا بھی چھوڑ دیا لیکن نعرہ نہیں لگایا۔اس سے ہمیں بھی ایسا ہی محسوس ہوتا ہے شاید وہ خاتون مسلمان ہی ہوگی۔

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔